Book Name:Nematon ka Shukar Ada Karnay ka Tariqa
پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! شکرکے مزید فضائل وفوائد اور دِلچسپ معلومات (Interesting information)حاصل کرنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی کتاب ” شکر کے فضائل “ کا مُطالعہ کیجئے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اس کتاب میں بُزرگوں کے اندازِ شکر ، اَدائے شکر کے طریقے،شکر گزاروں کی حکایات،نعمت میں اضافے کے اسباب ، مختلف دعائیں،شکر ادا کرنےکے فضائل اور نہ کرنے والوں کیلئے وعیدیں اور کئی مدنی پھولوں کو بیان کیا گیاہے ، لہٰذا آج ہی اِس کتاب کو مکتبۃُ المدینہ کے بستے (Stall) سے ھَدِیَّۃً طَلَب فرما کر خُود بھی اِس کا مُطالَعہ فرمائیے اور دوسروں کو بھی پڑھنے کی ترغیب دِلائیے۔ دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اِس کتاب کو رِیڈ(Read)،ڈاؤن لوڈ (Download)اور پرنٹ آؤٹ(Print Out) بھی کِیا جا سکتا ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! ہمیں چاہیے کہ ہم ہر وقت اللہ پاک کی عطا کردہ نعمتوں کا شکر ادا کریں ، اللہ پاک کا شکر گزار بندہ بننے کے لئےدعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجایئےاور ذیلی حلقے کے12 دینی کاموں میں خُوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے ! ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام چوک درس بھی ہے۔ مَسْجِد اور گھر کے عِلاوہ جس بھی مَقام (چوک ، بازار،سکول،کالج ، ادارے وغیرہ) پر جو مَدَنی دَرْس دیا جاتا ہے اُسے دعوتِ اسلامی کی اِصْطِلَاح میں چوک دَرْس کہتے ہیں۔ چوک دَرْس کا مَقْصَد ایسے اَفراد کو نیکی کی دعوت پہنچانا ہے جو مَسَاجِد میں نہیں آتے تا کہ وہ بھی مَسْجِد میں آنے والے،باجَمَاعَت نَماز پڑھنے والے بن جائیں اور دَعْوَتِ اِسْلَامی کا مَدَنی پیغام قبول کر کے راہِ سنّت پر گامزن ہو جائیں۔