Book Name:Nematon ka Shukar Ada Karnay ka Tariqa
(1) ایک ہزار د ن کی نیکیاں
جَزَی اللہ عَنَّا مُحَمَّدًا مَّا ھُوَ اَھْلُہٗ
حضرتِ ابنِ عباس رَضِیَ اللہ عَنْہما سے رِوایت ہے کہ سرکارِمدینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےفرمایا : اس کوپڑھنے والے کے لئے ستّر فِرِشتے ایک ہزار دن تک نیکیاں لکھتے ہیں۔ ([1])
(2)گویا شب قدر حاصل کرلی
لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ،سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم
(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں ، اللہ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کاپَروردگارہے۔ )
فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : جس نے اس دُعا کو3مرتبہ پڑھا تو گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصل کرلی۔ ([2])
ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک)،29جون 2022ء
(1) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ، (2) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ، (3) : جائزہ : 5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ
انگوٹھی پہننے کی بقیہ سنتیں اور آداب
* مَرْد کیلئے وہی اَنگوٹھی جائز ہے جومَردوں کی اَنگوٹھی کی طرح ہو یعنی صِرْف ایک نگینے کی ہو اور اگر اُس میں(ایک سے زِیادہ یا) کئی نگینے ہوں تو اگرچِہ وہ چاندی ہی کی ہو ، مَرد کے لیے ناجائز ہے(رَدُّالْمُحتار،۹/۵۹۷) * بِغیر نگینے کی اَنگوٹھی پہننا ناجائز ہے کہ یہ اَنگوٹھی نہیں چَھلّا ہے * اگر کسی اِسلامی بھائی نے دھات کاکَڑا یا دھات کاچَھلّا،ناجائز اَنگوٹھی،یا دھات کی زنجیر (BRACELET-CHAIN)پہنی ہوئی ہے تواَبھی اَبھی اُتار کر تَوْبَہ کر لیجئے اور آئندہ نہ پہننے کا عہد کیجئے۔