Chughli Ka Azaab-o-Chughal Khor Ki Mozammat

Book Name:Chughli Ka Azaab-o-Chughal Khor Ki Mozammat

فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! * عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا  *  با اَدب بیٹھوں گا * دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا  * اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا  * جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے  کی کوشش کروں گا۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب!                                              صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے  اسلامی بھائیو!یہ دُنیا جس میں ہم سب اپنی زندگی گزار رہے ہیں یہ درحقیقت آخرت کی کھیتی ہے اور زندگی ،موت تک پہنچانے والا ایک سفر ہے ،لہٰذا ہمارا ہر اچھا بُرا عمل آخرت کیلئے ذخیرہ ہو رہا ہے اور ہماری ہر سانس ہمیں موت کے قریب کر رہی ہے۔سمجھدار (Wise)انسان وہی ہے جو اپنی سانسیں اللہ پاک کی رضا اور فرمانبرداری میں گزارے،آخرت میں فائدہ دینے والے اعمال کرے اور نقصان دینے والے کاموں سے خود کو دُور رکھے۔یاد رہے!جس طرح چوری،شراب  نوشی، بدنگاہی،بدکاری،جھوٹ،غیبت،حسد وغیرہ بُرائیوں سے بچنا ہم سب پر ضروری ہے اسی طرح”چغل خوری“سے بچنا بھی ہر ایک پر لازم ہے۔آئیے!آج کے اس ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں ہم چغل خوری کی تباہ کاریوں،عذابات اور چغل خوروں کی مذمت کے بارےمیں  سنتے ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...جامع صغیر، صفحہ:81، حدیث:1284۔