Book Name:Shair e Khuda Kay Roshan Faisly
امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ مدَنی مذاکروں میں علمِ دین کے رنگ برنگے مدنی پھول ارشاد فرماتے ہیں ان مدنی مذاکروں کی برکت سے اپنے علم پر عمل کرنے ، اسے دوسروں تک پہنچانےاور مزید مطالعہ کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ ( ایضاً ، ص۱۱۵)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابِق “ نیا چاند دیکھتے وقت کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔ وہ دُعایہ ہے :
اَللّٰھُمَّ اَہِلَّہُ عَلَیْنَا بِالْاَمْنِ وَ الْاِیْمَانِ وَالسَّلَامَۃِ وَ الْاِسْلَام ِرَبِّیْ وَرَبُّکَ اللہ۔
ترجمہ : یاالٰہی اس چاند کو ہم پر برکت کے ساتھ اور ایمان و سلامتی اور اسلام ، (اے پہلی رات کے چاند) میرا اور تیرا رب اللہ تعالی ہے۔ (مشکاۃ المصابیح ، ۱ / ۴۵۴ ، حدیث : ۲۴۲۸)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
* اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال )
فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ (جامع صغیرللسیوطی ، ص۳۶۵ ، حدیث : ۵۸۹۷)
آئیے!نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے “ اچھی اچھی نیتیں “ کرلیجئے۔
(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی نیک اعمال کے رِسالے سے اپنا جائزہ لوں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔
(2)جن نیک اعمال پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد (یعنی شکر)بجا لاؤں گا۔
(3)جن پر عمل نہ ہوسکا اُن پر افسوس اورآئندہ عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔