Book Name:Shair e Khuda Kay Roshan Faisly
ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک) ، 21اپریل 2022ء
(1) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ، (2) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ، (3) : جائزہ : 5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ
* ایسی کتب ، رسائل اور اخبارات سے ہمیشہ دور رہے جو ایمان کے لئے زہر قاتل ، حیاءسوزاور اخلاق باختہ ہوں۔ (ایضاً ، ص۲۹) * اپنے اکابر کے حالات جاننے اور ان کے افعالِ حسنہ کو اپنانے کے لئے ان کے احوال و کوائف پر مشتمل کتب کا مطالعہ بھی ضروری ہے۔ (ایضاً ، ص۳۳) * امام غزالی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : جب تم کوئی علم حاصل کرنے لگو یا مطالعہ کرنا چاہو تو بہتر ہے کہ تمہارا علم و مطالعہ تزکیہ نفس اور دل کی اصلاح کا باعث ہو۔ (ایضاً ، ص۳۲)* قوت حافظہ کے لئے جہاں اور دوائیں استعمال اور وظائف کئے جاتے ہیں وہیں ایک دوا مطالعہ بھی ہے۔ (ایضاً ، ص۳۶)* کوشش کیجئے کہ کتاب ہر وقت ساتھ رہے کہ جہاں موقع ملے کچھ نہ کچھ مطالعہ کر لیا جائےاور کتاب کی صحبت بھی میسر رہے۔ (ایضاً ، ص۳۶)* مطالعہ کرنے کے بعدتمام مطالعے کو ابتدا سے انتہا تک سَرسَری نظر سے دیکھا جائےاور اس کا ایک خلاصہ اپنے ذہن میں نقش کرلیا جائے ۔ (ایضاً ، ص ۱۱۲) * اپنا اِحْتِساب کرنا بھی فائدہ مند ہے کہ مجھے اس مطالعے سے کیا حاصل ہوا اور کون سا مواد ذہن نشین ہوا اور کون سا نہیں۔ (ایضاً ، ص۱۱۲)* کسی بات کو یاد کرنے کے لیے آنکھیں بندکرکے یادداشت پر زور دینا مفید ہے۔ ( ایضاً ، ص۱۱۷) * جومطالعہ کریں اُسے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اپنے گھر والوں اور دوستوں سے بیان کریں اس طرح بھی معلومات کا ذخیرہ طویل مدت تک ہمارے دماغ میں محفوظ رہے گا۔ (ایضاً ، ص۱۱۲)* جو کچھ پڑھیں اس کی دہرائی (Repeat) کرتے رہیئے۔ ( ایضاً ، ص ۱۱۲)* شیخِ طریقت