Book Name:Shair e Khuda Kay Roshan Faisly
پیارے اسلامی بھائیو! اپنے دلوں میں صحابہ کرام اور اہلبیت علیہم الرضوان کی عظمت بٹھانے ، ان کی سیرت پر عمل کرنے ، اپنے اخلاق کو سنوارنے اور سنّتوں کے عامل بننے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے۔ 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام روزانہ نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنا بھی ہے ، نیک اعمال رسالہ پر عمل کرنے کی برکت سے سنّتوں اور دیگر نیک اعمال کی عادت کے ساتھ ساتھ گناہوں سے بچنے کا ذہن بنے گا۔ شیخِ طریقت امیر اہلسنت حضرت مولانا محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 72 نیک اعمال میں ایک نیک عمل نمبر 31 یہ ہے کہ کیا آج آپ نے ان سنتوں پر کچھ کچھ نہ عمل کیا؟ (مسواک ، گھر میں آنا جانا ، سونا جاگنا ، قبلہ رُخ بیٹھنا وغیرہ) اس نیک عمل پر عمل کی برکت سےہم بہت سی سنّتوں کے پابند ہوجائیں گے۔ اللہ پاک ہمیں نیک اعمال کا پابند بنائے۔ آمین
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!رَمَضَانُ المُبَارَک کا پاکیزہ مہینہ ہمارے درمیان اپنی برکتیں و رحمتیں لٹا رہا ہے ، اس مبارک مہینے میں جہاں بعض بزرگوں کا عرس منایا جاتا اور اُن کا ذکرِ خیر کیا جاتا ہے وہیں اللہ کے ایک نیک بندے اور مقرب ولی کا یومِ ولادت بھی منایا جاتا ہے ، جنہیں دُنیا آج