Book Name:Shair e Khuda Kay Roshan Faisly
* آپ کی زندگی وقت کی پابندی اور مستقل مزاجی میں مشہور ہے ، آپ مسلسل با جماعت نماز ادا فرماتے اورسنتیں و آداب کا ہر وقت لحاظ رکھتے ہیں۔ * آپ عموماً سادہ اور سفید لباس بغیر استری کے استعمال کرنا پسندفرماتے ہیں جبکہ سر پر چھوٹے سائز کا سادہ سبز عمامہ باندھتے ہیں۔ * آپ لوگوں کی اصلاح کرنے کے معاملے میں بے حد مُتَحَرِّک نظر آتے ہیں۔ * آپ کبھی بھی کسی سے خلاف ِشرع یا خلافِ سنّت کام کو دیکھ کر خاموش نہیں رہتے بلکہ فوراً اَحسن اور اچھے انداز میں پیار و محبت سے سامنے والے کی اصلاح فرما دیتے ہیں۔ * اس پُر فِتن دور میں علمِ دین سے بے رغبتی اور ہر خاص و عام کارُجحان صرف دُنیاوی تعلیم کی طرف ہونے کی وجہ سے اوردینی مسائل سے عدمِ واقفیت کی بنا پر ہر طرف جہالت پھیلتی جارہی ہے ، ایسے نازک حالات میں آپ دن رات دین کی خدمات میں مصروفِ عمل رہےیہاں تک کہ آپ نے 1401 ھ بمطابق 1981ءمیں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی جیسی عظیم دینی تحریک کا قیام فرما دیا۔ * یقیناً آپ کی ذاتِ مبارکہ سے وابستہ لوگوں کی زندگی میں مدنی انقلاب آتا جارہا ہے ، لوگ گناہوں سے تائب ہو کر نیکیوں کی طرف مائل ہوتے جارہے ہیں ، لہٰذا ہمیں چاہئے کہ اللہ کے ولی شیخِ طریقت ، امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دامنِ کرم سے وابستہ ہوکر ان کے عطا کئے ہوئے اس مدنی مقصد کو پورا کرنے کے لئے کوشاں رہیں کہ “ مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے “ ۔ اِنْ شَآءَ اللہ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد