Shair e Khuda Kay Roshan Faisly

Book Name:Shair e Khuda Kay Roshan Faisly

حضرت حُذَیفہ رَضِیَ اللہُ  عَنْہُ فرماتے ہیں : دِیْن کے گُناہ گاراور زندگی میں لاچار و بدحال بہت سے لوگ صرف اپنی سخاوت کی وجہ سے جنّت میں داخِل ہو جائیں گے۔ ([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                             صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

مطالعہ کرنے کے مدنی پھول

پیارے پارے اسلامی بھائیو!آئیے!مطالعہ کرنے کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے : (1)فرمایا : بے شک علم سیکھنے سے آتاہے۔ (کنز العمال ، ۱۰ / ۱۰۴ ، حدیث : ۲۹۲۵۲)۔ (2)فرمایا : دنیا ملعون ہے اور اللہ پاک کے ذکر ، اس کے ولی یعنی دوست اور دینی علم پڑھنے اور پڑھانے والے کے سوااس کی ہرچیزبھی ملعون ہے۔ (تِرمِذی ، کتاب الزہد ، ۴ / ۱۴۴ ، حدیث : ۲۳۲۹) * مطالعہ ایمان کی مظبوطی و پختگی کا باعث ہے۔ (مطالعہ کیا ، کیوں اور کیسے؟ص۱۶)* مطالعہ سے علم بڑھتا ہے۔ (ایضاً ص۱۷)*  مطالعہ حصولِ معرفت کا ذریعہ ہے۔ (ایضاً ، ص۱۸)* مطالعہ سے کائنات میں غور و فکر کرنے کا ذہن بنتا ہے۔ (ایضاً ، ص۱۸) * مطالعہ سے عقل و شعور میں اضافہ ہوتا ہے * مطالعہ انسان کی دینی و دنیاوی دونوں ترقیوں کا سبب بنتا ہے۔ (ایضاً ، ص۱۹) * مطالعہ طبیعت میں نشاط ، نگاہوںمیں تیزی اور ذہن و دماغ کو تازگی عطا کرتا ہے۔ (ایضاً ، ص۱۹ ، ملخصا)

( اعلان )

مطالعہ کرنے کے بقیہ مدنی پھول تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1] احیاء العلوم ، ۳ / ۷۴۰