Book Name:Ghous-e-Pak Ki Naseehatain

ہوئے * آپ 91 سال اس دُنیا میں تشریف فرما رہے* 561 ہجری میں آپ نے دُنیا سے پردہ فرمایا * حُضُور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ وَلیوں کے ولی ہیں ، پیروں کے پِیر ہیں ، پِیر دستگیر ، روشن ضمیر ہیں ، سلطان الاولیاء ہیں * جس طرح آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ وِلایَت میں بہت بلند رُتبہ رکھتے ہیں * اسی طرح عِلْم میں بھی بہت اُونچے مقام کے مالِک ہیں * آپ اپنے زمانے کے سب سے بڑے مفتی تھے * باقاعدہ فتوے بھی لکھا کرتے تھے * اور مدرسے میں پڑھایابھی کرتے تھے۔

آئیے! حُضُورغوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ کی سبق آموز نصیحت سُنتے ہیں :

(نصیحت : 1) : ہرمسلمان پر 3کام لازم ہیں

حضور غوثِ پاک ، شیخ عبد القادر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ کی ایک کتاب ہے : فَتُوْحُ الْغَیْب۔ اس کتاب میں حُضُور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ہرمسلمان پر ہر حال میں (یعنی دِن ہو ، رات ہو ، سردی ہو ، گرمی ہو ، خُوشی ہو ، غم ہو ، مَصْرُوفیت ہو ، فراغت ہو ، غرض جب تک جسم میں جان ہے ، جب تک عقل سلامت ہے ، سانس چل رہی ہے اس وقت تک ہر مسلمان پر) 3 باتیں لازِم ہیں :

(1) : اَمْرٌ  یَمْتَثِلُہٗ شريعت کا حکم کہ اس پر عمل کرے (2) : نَہْیٌ یَجْتَنِبُہٗ شريعت کی منع کی ہوئی باتیں کہ اِن سے بچتا رہے (3) : قَدْرٌ یَرْضٰی بِہٖ تقدیر کہ اس پر ہمیشہ راضی رہے۔

حضور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ مزید فرماتے ہیں : * مسلمان کی ادنیٰ حالت یہ ہے کہ وہ کسی وقت بھی ان تین باتوں میں سے کسی ایک سے بھی خالی نہ ہو * اس كا دِل ان تين