Book Name:Ghous-e-Pak Ki Naseehatain

بیان سننے کی نیتیں

حدیثِ پاک میں ہے : اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیّات اَعْمَال کا دار ومدار نیتوں پر ہے۔ ([1])

پیارے اسلامی بھائیو! اچھی نیت بندے کو جنّت میں پہنچا دیتی ہے ، بیان سننے سے پہلے کچھ اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے : * رِضَائے اِلٰہی کے لئے بیان سُنوں گا* عِلْمِ دین سیکھوں گا * پورا بیان سُنوں گا * ادب سے بیٹھوں گا * نصیحت حاصِل کروں گا * اَحْمَدِ مجتبیٰ ، مُحَمَّد مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم کا نامِ پاک سُن کر درودِ پاک پڑھوں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پارہ : 21 ، سورۂ لقمان ، آیت : 15 میں اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے :

وَّ اتَّبِـعْ سَبِیْلَ مَنْ اَنَابَ اِلَیَّۚ-

ترجمہ کنز الایمان : اور اس کی راہ چل جو میری طرف رجُوع لایا

پیارے اسلامی بھائیو! اس آیتِ کریمہ میں ہمیں اُن کے رستے پر چلنے کا حکم دیا گیا ہے ، جو اللہ پاک کی طرف رجُوع کرنے یعنی اللہ پاک کی کمال فرمانبرداری کرنے والے ہیں۔

* یقیناً اس دُنیا میں سب سے زیادہ اللہ پاک کی طرف رُجُوع کرنے والی ہستی ہمارے آقا و مولیٰ ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم ہیں * پھر آپ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کے واسطے سے صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان بھی اللہ پاک کی طرف رُجُوع کرنے والے ہیں  * اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِمْ بھی اللہ پاک کی طرف رُجُوع کرنے والے ہیں * امامِ اعظم امام ابوحنیفہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ بھی اللہ پاک کی طرف رُجُوع کرنے والے ہیں * داتا حُضُور * خواجہ معین الدین اجمیری * بابا فرید * اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِمْ غرض؛ تمام


 

 



[1]...بخاری ، کِتَاب : بَدءُ الْوَحی ، صفحہ : 65 ، حدیث : 1۔