Book Name:Ghous-e-Pak Ki Naseehatain

نصیحتوں پر عمل کرنے والے بن جائیں۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیِّیْن صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم۔      

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : 72 نیک اعمال

پیارے اسلامی بھائیو!  اسلام کی تعلیمات سیکھنے ، ان پر عمل کا جذبہ پیدا کرنے ، نیکیوں پر استقامت پانے اور مرنے سے پہلے موت کی تیاری کا ذہن بنانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے!اور 12 دینی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے ،  اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اس کی برکت سے دین و دُنیا کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہو ں گی۔ ذیلی حلقے کے  12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ہے : 72 نیک اعمال۔

 “ 72 نیک اعمال “  عاشِقِ غوثِ پاک ، امیر اہلسنت مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا کردہ نیک بننے کا بہترین نسخہ ہے ، الحمد للہ! پابندی کے ساتھ 72 نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے نیکیاں کرنے ، گُنَاہوں سے بچنے کا ذِہن بنتا اور کردار میں نمایاں تبدیلی آتی ہے۔

نیک بننے کا زبردست فارمولا

کراچی (پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے : ہمارے علاقے کی مسجد کے امام صاحب جو دعوتِ اسلامی کے دینی  ماحول سے وابستہ ہیں ، انہوں نے ایک روز میرے بڑے بھائی جان کو 72 نیک اعمال کا رسالہ تحفے میں دِیا ، وہ گھر لے آئے اور پڑھا تو حیران رہ گئے کہ اس مختصر رسالے میں ایک مسلمان کو اسلامی زندگی گزارنے کا اتنا زبردست فارمولا دے دیا گیا ہے ، بس یہ 72 نیک اعمال رسالہ ان کی زندگی میں انقلاب