Book Name:Ghous-e-Pak Ki Naseehatain

اے لوگو! تمہارا یہ حال ہے کہ عِلْم کی ، ذِکْر و فِکْر کی محفل میں کبھی کبھی جاتے ہو ، استقامت کے ساتھ نہیں جاتے اور جب بیان کرنے والے کا بیان سُنتے ہو تو اس سے نصیحت نہیں پکڑتے بلکہ اُس کی غلطیاں نکالتے ہو ، اُس پر ہنستے ہو ، مذاق اُڑاتے ہو۔ اس بات سے توبہ کرو! اللہ پاک کے دُشمنوں جیسے مت بنو! جو سُنتے ہو ، اُس سے نصیحت حاصِل کرو! تم پر لازِم ہے کہ نیکی کرو اور اِخْلاص کے ساتھ کرو۔ اللہ پاک فرماتا ہے :

وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَ الْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ(۵۶)  (پارہ : 27 ، سورۂ ذاریات : 56)

ترجمہ : اور میں نے جنّ اور آدمی اسی لئے بنائے کہ میری عبادت کریں

یہ آیت تِلاوت کر کے حُضُور غوثِ پاک ، شیخ عبد القادِر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ نے فرمایا : اللہ پاک نے جنّوں اور انسانوں کو نفسانی خواہشات کے لئے نہیں بنایا ، کھیل کود کے لئے نہیں بنایا ، محض کھانے ، پینے اور سونے کے لئے نہیں بنایا۔ اے غافلو...! اپنی غفلت سے بیدار ہو جاؤ...! تم تو ایسے غفلت میں ہو جیسے تم نے مرنا ہی نہیں ، گویا تمہیں قیامت کے دِن اُٹھایا ہی نہیں جائے گا ، گویا اللہ پاک کے حُضُور تمہارا حِسَاب ہی نہیں لیا جائے گا ، گویا تم نے پُل صراط سے گزرنا ہی نہیں ہے؟ یہ ہے تمہارا حال...! اور تم مسلمان ہونے کا دعویٰ کرتے ہو...! (یاد رکھو!) یہ قرآنِ کریم ہے ، اگر تم نے اس پرعمل نہ کیا تو روزِ قیامت یہ تمہارے خِلاف دلیل ہو گا۔

 اے عاشقانِ رسول ! اے عاشقانِ غوثِ اولیاء! دیکھئے! حُضور غوثِ پاک  شیخ عبد القادر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ کی کیسی اعلیٰ ، حکمت بھری اور غفلت سے بیدارکر دینےوالی نصیحتیں ہیں ، حُضُور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ ہمارے پِیر ہیں ، پیرانِ پیر ہیں ، کاش! ہم آپ کی ان