Book Name:Ghous-e-Pak Ki Naseehatain

اے لوگو! تم نے جو نقصان کر لیا ، اسے پُوراکرو! جو (گناہوں کی نجاست) دامن پرلگا بیٹھے ہو ، اسے دھو ڈالو! جو بُرائیاں کی ہیں ، انہیں ٹھیک کرو...! دِل پر جو گُنَاہوں کی سیاہی چڑھا بیٹھے ہو ، اسے صاف کرو! جو تم نے (ناحق) لیا ہے ، واپس لوٹا دو!   اپنے مالِک و مولیٰ (یعنی پیارے رَبِّ کریم) کی نافرمانی سے واپس لوٹ آؤ...! اللہ کریم کے دروازے پر حاضِر ہو جاؤ...! یہاں کوئی نہیں ہے ، صِرْف اللہ خالِق و مالِک ہے ، اگر تم اس کے دَرْ پر حاضِر ہو تو اُس کے بندے ہو ، اگر تم مخلوق کی طرف متوجہ ہو (مثلاً مال و دولت کمانے میں لگے ہوئے ہو اور اس وجہ سے اللہ پاک کے دَرْ پر حاضِری نہیں دیتے ، اللہ پاک کو بھولے بیٹھے ہو تو تُم اللہ پاک کی بندگی نہیں کر رہے بلکہ) مخلوق کے بندے بنے ہوئے ہو۔

اے انسان! سستی مت کر...! کیونکہ سستی ہمیشہ کی محرومی اور شرمندگی کا سبب ہے۔ اپنے اَعْمال اچھے کر...! اللہ پاک دُنیا و آخرت میں تم پر انعام فرمائے گا۔

حُضُور غوثِ پاک ، شیخ عبد القادِر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ نے اپنا بیان جاری رکھتے ہوئے مزید فرمایا : (لوگو!) جب تمہیں موت آئے گی ، تم خوابِ غفلت سے بیدار ہو جاؤ گے مگر اُس وقت بیدار ہونے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔  اے انسان! بُرے لوگوں کی صحبت نے تمہیں نیک لوگوں سے بدگمان کر دیا ہے۔ اللہ پاک کی کتاب اور سُنّتِ مصطفےٰ کی روشنی میں زِندگی گزارو! کامیابی تمہارے قدم چومے گی۔ اللہ پاک سے ایسی حیا کرو ، جیسی اُس سے حیا کرنے کا حق ہے۔ غفلت میں اپنا وقت ضائع مت کرو...! تم وہ مال جمع کرنے میں مصروف ہو ، جو تم نے استعمال نہیں کرنا ، وہ خواب سجاتے ہو ، جن تک پہنچ نہیں پاؤ گے ، وہ عمارتیں بناتے ہو جن میں تم نے (ہمیشہ) نہیں رہنا اور اِن سب باتوں نے تمہیں اللہ پاک