Book Name:Ghous-e-Pak Ki Naseehatain

ارشادات لکھا کرتے تھے([1]) * شیخ عمر کیمانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ فرماتے ہیں : کبھی ایسا نہ ہوا کہ آپ نے بیان فرمایا ہو اور محفل میں سے کسی نے توبہ نہ کی ہو۔ آپ کا بیان سُن کر لازمی کوئی نہ کوئی شخص توبہ کرتا غیر مسلم کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو جاتے تھے([2])  * غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ خود فرماتے ہیں : میرے ہاتھ پر 5 ہزار سے زیادہ غیر مسلموں نے اسلام قبول کیا اور ایک لاکھ سے زیادہ گنہگاروں نے توبہ کی۔ ([3]) 

بیاں سُن کے توبہ گنہگار کر لیں             زباں میں وہ دیدو اَثَر غوثِ اعظم!

 عیسائی پادری نے اسلام قبول کر لیا

ایک مرتبہ سِنَان نامی ایک عیسائی پادری حضُور غوثِ پاک ، شیخ عبد القادِر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ کی محفل میں حاضِر ہوا ، غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ کے بیان کے بعد اس نے اجتماع میں کھڑے ہو کر کہا : میں یمن کا رہنے والا ہوں ، میرے دِل میں حق کا نُور پیدا ہوا اَور میں نے اسلام قبول کرنے کا ارادہ کیا ، میں چاہتا تھا کہ  یمن کے بہت افضل و اعلیٰ شخص کے ہاتھ پر اسلام قبول کروں۔ اسی سوچ میں تھا کہ مجھے نیند آگئی ، مجھے خواب میں اللہ پاک کے نبی حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی زیارت نصیب ہوئی ، حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے فرمایا : اے سنان! بغداد جاؤ...! اور شیخ عبد القادر جیلانی (رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ) کے ہاتھ پر اسلام قبول کرو کہ اس وقت رُوئے زمین پر وہ سب لوگوں سے افضل واعلیٰ ہیں۔  پھر اُس نے کلمہ پڑھ کر


 

 



[1]...بهجة الاسرار ،  صفحہ : 184۔

[2]...قلائد الجواہر ، صفحہ : 93۔

[3]...قلائد الجواہر ، صفحہ : 96۔