Book Name:Ghous-e-Pak Ki Naseehatain

آیت میں دئیے گئے حکم پر عمَل کرنے کی نیت سے آج ہم سرکارِ غوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ کی سیرتِ پاک کے چند گوشے اور آپ کی چند نصیحتیں سننے کی سعادت حاصِل کریں گے۔ اللہ پاک ہمیں شہنشاہِ بغداد حُضُور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ کے ساتھ دِل کی گہرائیوں سے اِظْہارِ محبت کرنے ، آپ کی سیرتِ پاک سے روشنی حاصِل کرنے اور آپ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیِّیْن صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم۔

مرتبہ یُوں ترا خالِق نے بڑھایا یَاغوث!         اولیا کا تجھے سلطان بنایا یَاغوث!

میں نکما تو کسی کام کے قابِل ہی نہ تھا           مجھ سے بےکار کو تم نے ہی نبھایا یَاغوث!

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ کا مختصرتَعَارُف

شہنشاہِ بغداد ، حضور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ الحمدللہ! مشہور و معروف ہستی ہیں ، الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی ایک تعداد ایسی بھی ہے جو اپنی اَوْلاد کوگھٹی میں غوثِ پاک کی محبت پِلاتے ہیں* حضور غوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ کا نامِ پاک : عبد القادِر اور کنیت : ابومحمد ہے * مُحْیُ الدِّین (یعنی دِین کو زِندہ کرنے والے) اور غَوْثُ الثَّقَلین (یعنی جنّوں اور انسانوں کے غوث ، مددگار) آپ کے مشہور اَلْقاب ہیں۔

تُو ہے وہ غَوْث کہ ہر غوث ہے شیدا تیرا           تُو ہے وہ غَیْث کہ ہر غیث ہے پیاسا تیرا

وضاحت : یعنی اے ہمارے پیارے غوث پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ! آپ وہ غوث ہیں کہ ہر غوث آپ کا عاشِق ہے ، آپ بارِش کا وہ نایاب پانی ہیں کہ خُود بارِش بھی اس کی پیاسی ہے۔  

* حضور غوثِ پاک ، شیخ عبد القادر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ 470 ہجری کو جیلان میں پیدا