Book Name:Ghous-e-Pak Ki Naseehatain

ناگہانی آفت مثلاً خدانخواستہ زلزلہ آجائے ، سیلاب آجائے تو فوراً امدادی کاروائیوں میں حِصَّہ لینا ہے۔

اے عاشقانِ غوثِ اعظم!آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ الحمدللہ!دعوتِ اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ FGRFکے تحت * ستمبر 2021  میں تقریباً  39 ہزار افراد میں تیار کھانا تقسیم کیا گیا*  کورنگی ابراہیم حیدری(کراچی) میں غریبوں *   سُرجانی (کراچی)  میں بارش سے متاثرہ تقریباً 350 گھروں میں راشن اور کھاناتقسیم کیا گیا*  20 نیو مسلم(New Muslims) گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا*  ملک بھر میں اب تک تقریباً 992 سے زائد کنویں ، سولرپمپ لگائےجا چکے ہیں*  تھیلیسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا افراد کی مدد کے لیےاب تک تقریباً 48 ہزار 60 خون کی بوتلیں (Blood Bags) مختلف اداروں کو فراہم کی جا چکی ہیں * جُزوی معذوربچوں  کی بحالی کیلئے الحمدللہ Faizan Rehabilitation Center (F.R.C) کا قیام  ہو چکا ہے ، جس   میں تقریباً  2000  سے زائد رجسٹریشن کی جاچکی ہیں۔

اسی طرح دعوتِ اسلامی کا ایکشعبہ روحانی عِلاج بھی ہے۔ اس شعبے کے تحت دُکھی ، پریشان حال ، تنگ دست ، بیمار افراد کے لئے فی سبیل اللہ روحانی عِلاج کیا جاتا ہے۔ آپ بھی دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے ، اُمَّت کی خیرخواہی کے ، ہمدردی اور رحم دِلی کے اس دینی کام میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے۔ اللہ پاک ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیِّیْن صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم۔

ہو مرا کام غریبوں کی حمایت کرنا          درد مندوں سے ، ضعیفوں سے محبت کرنا