Book Name:Ghous-e-Pak Ki Naseehatain

بڑے خواب سجا رہے ہوتے ہیں بلکہ ایسے لوگوں کی بھی ایک تعداد ہے جو نماز پڑھتے ہوئے بھی دُنیوی سوچوں میں مَصْرُوف ہوتے ہیں ، اب حُضُورغوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ کی تعلیم دیکھئے! آپ نے فرمایا : فَلْیُحَدِّثْ بِہَا نَفْسَہٗ یعنی آدمی کو چاہئے کہ اپنے آپ سے یہ تین باتیں بیان کرتا رہے۔

 مطلب یہ کہ جس طرح ہم دُنیوی معاملات میں خواب سجاتےرہتے ہیں ، کمانا کہاں سے ہے؟ کھانا کیا ہے؟ ایک دُکان بنا لی ، اب دُوسری کب بنانی ہے؟ ایک کاروبارکامیاب ہو گیا ، دوسرا کیسے شروع کرنا ہے؟ یُوں ہم اُٹھتے بیٹھتے ، چلتے پھرتے ، ہر وقت کسی نہ کسی سوچ میں ہوتے ہیں ، دُنیامیں آگے سے آگے بڑھنے کے خواب سجا رہے ہوتے ہیں ، حُضُور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ نے گویا ہمیں یہ دَرْس دیاکہ تم دُنیوی مُعَاملات میں خواب سجاتے رہتے ہو ، اپنے اندر ہی اندر دُنیا میں آگے سے آگے بڑھنے کے متعلق سوچتے رہتے ہو ، ایسی سوچیں چھوڑو! یہ سوچو کہ میں اللہ پاک ک اَحْکام پر عمل کتنا کر رہا ہوں؟ اگر کمی ہے تو اس کمی کو دُور کیسے کرنا ہے؟ یہ سوچو کہ اللہ پاک نے جن کاموں سے منع کیا ہے ، میں اُن کاموں سے کتنا رُکتا ہوں؟ اگر کمی ہے تو اسے دُور کیسے کرنا ہے؟ تم ان باتوں کے متعلق سوچنا شروع کر دو ، ان کاموں کو کرنا شروع کر دو ، اگر اللہ پاک نے چاہا تو تمہاری دُنیا بھی بہتر ہو جائے گی اور تمہاری آخرت بھی سَنْوَر جائے گی۔

 اے عاشقانِ غوث پاک! آئیے! پیرانِ پیر ، پیر دستگیر حُضُور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ کی اس نصیحت پر عَمَل کرنے کی نیت کرتے ہیں۔ صِرْف 3 باتیں ہیں : انہیں اپنے ذِہن میں بٹھا لیجئے! (1) : شریعت کے اَحْکام کو بجا لانا ہے (2) : شریعت کے منع کئے ہوئے کاموں سے