Book Name:Hajj Kay Fazail or Is Kay Ahkamaat
کریں۔ یہاں خوب دُعائیں مانگیں اور بار بار اِس طرح شَفاعت کی بھیک مانگیں : اَسْئَلُکَ الشَّفَاعَۃَ یَارَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمیعنی یَارَسُولَ اللّٰہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم! میں آپ کی شَفاعت کا طلبگار ہوں ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
اَلْحَمْدُ لِلّٰہہم بہت خوش نصیب ہیں کہ اللہ پاک نے ہمیں دعوتِ اسلامی کا دینی ماحول عطا فرمایا ، اللہ کے فضل و کرم سے دعوتِ اسلامی تبلیغِ دین کے 80 سے زائد شعبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے میں مصروف ہے ، انہی شعبہ جات میں سے ایک شعبہ “ مجلسِ حج و عمرہ “ بھی ہے جو حج و عمرہ کے لئے جانے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی باقاعدہ تربیت کرنے ، انہیں بارگاہِ خداوندی اور بارگاہِ مصطفوی کے آداب اور ضروری مسائل سکھانے کے لئے قائم کی گئی ہے۔ اس مجلس میں شامل تربیت یافتہ مبلغین اسلامی بھائی ہر سال حج کے موسمِ بہار میں حاجی کیمپوں میں جاکر حاجیوں کی تربیت کرتے ہیں جبکہ مبلغات اسلامی بہنیں حَجنوں کی تربیت کرتی ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اِس مجلس کے تحت حج و زیارتِ مدینہ کے لئے مکے مدینے جانے والوں کو امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی تحریر کردہ کتابیں “ رفیق الحرمین “ اور “ رفیق المعتمرین “ بھی تحفۃ پیش کی جاتی ہیں تاکہ اللہ کے گھر کے مہمان اور حبیب ِ خدا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کے عشاق اس عِبادت کو احسن طریقے سے بجالانے میں کامیاب ہوجائیں۔