Book Name:Hajj Kay Fazail or Is Kay Ahkamaat
* آئینہ ، سُرمہ ، کنگھا ، مسواک ساتھ رکھے کہ سُنّت ہے۔ (بہارشریعت ، حصہ۶ ، ۱ / ۱۰۵۱)*راستے کی چڑھائی کی طرف یا سیڑھیوں پر چڑھتے ہوئے ، بس وغیرہ جب سڑک کی اُونچی جانِب جارہی ہوتو’’اَللّٰہُ اَکْبَر‘‘اورسیڑھیوں یا نچلی جانب سے اُترتے ہوئےسُبْحٰنَ اللہ کہئے*منزِل پر اُترتے وَقْت یہ پڑھئے : اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّمَا خَلَق ط ترجَمہ : میںاللہ کریم کے کامِل کلمات کےواسطے سے ساری مخلوق کے شَر سے پناہ مانگتا ہوں۔ اِنْ شَآءَ اللہ ہر نقصان سے بچے گا۔ (حِصن حَصین ، ص۸۲)*دورانِ سفربھی نَماز میں ہرگز کوتاہی نہ ہو ، *راستے میں بس خراب ہوجائے تو ڈرائیوریا مالِکان بس وغیرہ کو کوسنے اور بَک بَک کرکے اپنی آخِرت داؤپر لگانے کے بجائے صبرسے کام لیجئے اورجنت کی طلب میں ذِکْر و دُرُود میں مشغول ہوجائیے*بھیڑ کے موقع پر کسی کمزور یا مریض کو دیکھیں تو ثواب کی نیت سے اُس کو بس وغیرہ میں اِصرار کرکے اپنی سیٹ پیش کر دیجیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے حلقوں میں اس بار شیڈول کے مطابق “ سفر شروع کرتے وَقْت کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔ وہ دعایہ ہے :
اَللّٰھُمَّ بِکَ اَصُوْلُ وَبِکَ اَحُوْلُ وَ بِکَ اَسِیْرُ
ترجمہ : یا الٰہی میں تیری ہی مدد سے حملہ کرتا ہوں اور تیری ہی مد سےچلتا ہوں اور تیری ہی مدد سے پھرتا ہوں ۔ (خزینہ رحمت ، ص 139)