Hajj Kay Fazail or Is Kay Ahkamaat

Book Name:Hajj Kay Fazail or Is Kay Ahkamaat

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!مکہ معظمہ اور مدینہ طیبہ اور دیگر مُقدَّس مقامات پر حاضری کی خواہش دل میں بٹھانے ، عشقِ رسول اوریاد مدینہ میں آنسو بہانے ، روضۂ اقدس کے رُوبرو صلوۃ وسلام کے گجرے لٹانے۔ سنتوں پر عمل کا جذبہ پانے ، نیکیاں کرنے ، گناہوں سے بچنے اور دوسروں کو بچانے ، کیلئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور اپنی اور ساری دنیا  کے لوگوں کی اصلاح کی کو شش کیلئے ذیلی حلقے کے 12دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے ۔ ذیلی حلقے کے بارہ دینی کاموں میں سے روزانہ کے پانچ دینی کام یہ ہیں (1) نمازِ فجر کے لئے جگانا(2) بعدِفجر تفسیر سننے سنانے کا حلقہ (3) مسجد درس  (4) چوک درس(5)مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت ، اسی طرح ہفتہ وار بھی پانچ دینی کام ہیں (1) ہفتہ واراجتماع میں اول تا آخر شرکت (2)یومِ تعطیل اعتکاف(3)ہفتہ وار مدنی مذاکرہ (4) ہفتہ وار رسالہ (5) علاقائی دورہ میں شرکت کے ساتھ ساتھ ماہانہ 2 دینی کام نیک اعمال رسالہ اورمدنی قافلے  میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سفرکا معمول بنالیجئے ۔ ان شاء اللہ   زندگی میں مدنی انقلاب برپا ہوجائے گا ۔ آئیے ترغیب کے لیے ایک واقعہ سنتے ہیں۔

چھ سال پرانا مرض دور ہو گیا

       بابُ المدینہ (کراچی) میں مقیم اسلامی بھائی کے بیان کاخُلاصہ ہے : میری ہَمشِیرہ جو کہ 6 سال سے انتہائی تکلیف دہ مرض اِیگزیما (Eczema ، جلد کی ایک بیماری جس میں ہاتھ یا پاؤں کی جلدسرخ ہو جاتی ہے اوراس پرسرخ باریک باریک رِسنے والی پھُنْسِیاں پیداہوجاتی ہیں اور ان پھنسیوں میں سخت کھجلی اورجلن ہوتی رہتی ہے) میں