Hajj Kay Fazail or Is Kay Ahkamaat

Book Name:Hajj Kay Fazail or Is Kay Ahkamaat

مبتلا تھیں۔ بہت علاج کروایا لیکن بیماری ختم ہونے کانام ہی نہیں لے رہی تھی جس کی وجہ سے روز بروز پریشانی میں اضافہ ہوتاجا رہا تھا۔ اِسی دوران میری ملاقات اپنے علاقے کے ایک مبلّغِ دعوتِ اسلامی سے ہوئی۔ میں نے اپنی پریشانی کا ذکر کیا تو انہوں نے مدنی قافلے کی واقعات بیان کرتے ہوئے کہا کہ جو مسلمان خیر کی نیت سے راہِ خدا میں سفر اختیار کرتا ہے اللہ پاک اس کو بھلائی عطا فرما دیتا ہے ، اگر کوئی گھریلو ناچاقیوں ، پریشانیوں سے نجات اور بیماریوں سے شفا پانے کے ارادے سے راہِ خدا میں سفر کرتا ہے تو اللہ پاک اپنے فضل و کرم سے اس کی دلی مراد کو پورا فرما دیتا ہے لہٰذا آپ بھی عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلے میں سفر کرکے اپنی بہن کی شفایابی کے لیے دعا کیجئے۔ میں نے جب مدنی قافلے کی بَرَکات سنیں تو امید کی کرن نظر آنے لگی اس لیے میں نے ہاتھوں ہاتھ نہ صرف مدنی قافلے میں سفر کی نیت کر لی بلکہ اخراجات بھی جمع کروا دئیے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اس کی برکت ہاتھوں ہاتھ یوں ظاہرہوئی کہ میری بہن دن بدن صحت یاب ہونے لگی اور کچھ ہی عرصہ میں اللہ پاک کے فضل وکرم سے انہیں 6 سالہ پرانے موذی مرض (اِیگزیما) سے نجات مل گئی۔

اللہ پاک کی امیرِاہلسنّت  پَررَحمت ہواوراُن کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                              صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

سفر کرنے کی سنتیں اور آداب

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!آئیے! اَمیرِ اَہلسُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رِسالے “ ابُوجہل کی موت “ صَفْحہ نمبر 21 سے سَفرکرنےکی سُنّتیں اور آداب