Book Name:Baap Kay Huqooq
(4)ارشاد فرمایا : اللہ پاک کی فرماں برداری والد کی فرماں برداری کرنے میں ہے اور اللّٰہ پاک کی نافرمانی والد کی نافرمانی کرنے میں ہے۔ (معجم اوسط ، باب الالف ، من اسمہ احمد ، ۱ / ۶۱۴ ، حدیث : ۲۲۵۵)
(5)ارشادفرمایا : جس نے اپنے والِدَین یا ان میں سے کسی ایک کو پایا اور ان کے ساتھ اچھا سُلوک نہ کیا وہ جہنم میں داخل ہوا ، اللہپاک کی رَحمت سے دور اور خدا پاک کے غضب کا حق دار ہوا۔ (معجم کبیر ، ۱۲ / ۶۶ ، حدیث : ۱۲۵۵۱)
(6) ارشاد فرمایا : بیٹا (اپنے)باپ کا حق ادا نہیں کر سکتا ، یہاں تک کہ بیٹا اپنے باپ کو غلام پائے اور اسے خرید کر آزاد کر دے۔ (مسلم ، کتاب العتق ، باب فضل عتق الوالد ، حديث : ۳۷۹۹ ، ص۶۲۴)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اس حدیثِ پاک میں باپ کے عظیم حق کو بیان کرنا مقصود ہےیہ مُراد نہیں کہ اگر کوئی اپنے غلام باپ کو خرید کر اسے آزاد کردے تو اس نے اپنے باپ کا حق ادا کردیا۔ چنانچہ
حَکِیْمُ الْاُمَّت حضرت مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : مطلب یہ ہے کہ بیٹا اپنے باپ کی کتنی ہی خدمت کرے مگر اس کا حق ادا نہیں کرسکتا۔
( مراٰۃ المناجیح ، ۵ / ۱۸۷)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد