Book Name:Baap Kay Huqooq
اِستِغْفار کرتا ہوں اور اِس کے عِلاوہ اُس کے لئے دس(10)نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔
(معجم اوسط ، من اسمہ احمد ، ۱ / ۴۴۶ ، رقم : ۱۶۴۲)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے!مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
سب سے زیادہ بدبخت اور نیک بخت کون؟
“ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں ہے : ایک اَعرابی شخص کا بیان ہے : میں اپنی بستی سے اس اِرادے سے چلا کہ معلوم کروں لوگوں میں سب سے زیادہ بدبخت اور نیک بخت کون ہے؟چنانچہ میرا گزر ایک ایسے بوڑھے شخص کے پاس سے ہوا ، جس کی گردن میں رسّی بندھی ہوئی تھی جس کے ساتھ ایک بڑا ڈول بھی لٹک رہا تھا۔ ایک نوجوان اس بوڑھے کو کَوڑے سے مار رہا تھا۔ میں نے اس نوجوان سے کہا : اس بوڑھے اور کمزور شخص کے بارےمیں تجھے اللہ پاک کا خوف نہیں؟اس کی گردن میں پہلے ہی