Baap Kay Huqooq

Book Name:Baap Kay Huqooq

مِلنے جُلنے کی کوشش کرے۔ اگر اَولاد اپنے والِد صاحب کی خِدمت کرے گی تو وہ بھی ضَرور اُن سے  میل جول رکھیں گے ۔ جو اَولاد یہ کہتی ہے کہ  باپ ہم سے مِلتا جلتا نہیں اس لیے ہم بھی اپنے باپ سے میل جول نہیں رکھیں گے ، اگر باپ دُنیا سے چلا جائے تو یہی اَولاد وراثت کا مال حاصِل کرنے کے لیے دوڑ پڑے گی اور خواب میں بھی باپ کا چھوڑا ہوا مال لینے سے اِنکار نہیں کرے گی۔ اگر اولاد امیر اور باپ غریب ہو  تب  بھی اَولاد کو اللہ پاک کی رضا اور حُصولِ جنت کے لیے اپنے باپ کی خِدمت کرنی چاہیے۔ (قسط : ۱۱ : ماں باپ لڑیں تو اولاد کیا کرے؟ ، ص۲۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

جوتے پہننے کی سنتیں اور آداب

                             پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!امیرِاہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے’’101 مَدَنی پھول‘‘سے جوتے پہننے  کی سنتیں اور آداب سنتے ہیں۔ فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : (1) جوتے کثرت سے استعمال کیا کروکہ آدمی جب تک جوتے پہنے ہوتا ہے گویا وہ سُوار ہوتا ہے(یعنی کم تھکتا ہے۔ )(مُسلِم ، ص۱۱۶۱ ، حدیث : ۲۰۹۶) (2)جوتے پہننے سے پہلے جھاڑ لیجئے تاکہ کیڑا  یا کنکر وغیرہ ہو تو نکل جائے۔ (3) فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : جب تم میں سے کوئی جوتے پہنے تو سیدھی جانب سے ا ِبتدا کرنی چاہیے اور جب اُتارےتو اُلٹیجانب سے اِبتدا کرنی چاہیےتاکہ سیدھا پاؤں پہننے میں اوّل اور اُتارنےمیں آخِری رہے۔ (بُخاری ، ۴ / ۶۵ ، حدیث : ۵۸۵۵)

( اعلان : )