Baap Kay Huqooq

Book Name:Baap Kay Huqooq

میں لکھاہے : اگررات بھر جوتا اوندھا پڑا رہا تو شیطان اس پرآکر بیٹھتاہےوہ اس کا تخت ہے۔

  (سنی بہشتی زیور ، حصہ : ۵ ، ص۶۰۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                        صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

٭مصیبت کے وَقْت کی دعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق “ مصیبت کے  وقت کی دعا “ یاد کروائی جائےگی۔ وہ دُعایہ ہے :

اِنَّالِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ، اَللّٰھُمَّ اْجُرْنِیْ فِیْ مُصِیْبَتِیْ وَاَخْلِفْ لِیْ خَیْرًا مِّنْھَا

(مسلم ، کتاب الجنائز ، باب مایقال عند المصیبۃ ، ص۳۵۶ ، حدیث : ۲۱۲۷)

ترجمہ : بے شک ہم اللّٰہ پاک کے ہیں اور بے شک ہم اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں ، اے اللّٰہ پاک!میری مصیبت میں مجھے اجردے اور مجھے اس سے بہتر عطا فرما۔ (مَدَنی پنج سورہ ، ص۲۲۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

٭اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال)

فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ (جامع صغیرللسیوطی ، ص۳۶۵ ، حدیث : ۵۸۹۷)

                             آئیے!نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے “ اچھی اچھی نیتیں “ کرلیجئے۔

(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی نیک اعمال کے رِسالے سے اپنا جائزہ  لوں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔

(2)جن نیک اعمال پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد (یعنی شکر)بجا لاؤں گا۔

(3)جن پر عمل نہ ہوسکا اُن پر افسوس اورآئندہ عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔