Book Name:Baap Kay Huqooq
صَرفِ نظر کرو اور میری بھی خِدمت کرو اور اپنے باپ کا بھی خیال رکھو ۔
(قسط : ۱۱ : ماں باپ لڑیں تو اولاد کیا کرے؟ ، ص۲۵ ، ۲۴)
ماں باپ لڑیں تو اَولاد کیا کرے ؟
امیرِ اہلِ سُنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے عرض کی گئی : باپ اگر بچوں کے سامنے اُن کی ماں کو مارے تو ایسی صورت میں اَولاد کو کیا کرنا چاہیے ؟ارشاد فرمایا : باپ اگر بچوں کے سامنے اُن کی ماں کو مارے تو اُنہیں صبر کرنا چاہیے۔ نیز ایسی صورت میں بچوں کو چاہیے کہ باپ کا گریبان پکڑ کر مار دھاڑ کرنے کے بجائے حکمتِ عملی اور نرمی سے ماں باپ میں صُلح کروائیں اور رِشتہ داروں کوبیچ میں ڈال کر ماں کو ظلم سے بچائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ماں کو باپ کی مار سے بچانے کے لیے جائز طریقے بھی اپنائیں مثلاً باپ جب ماں کو مارنے لگے تو بیچ میں آڑے آ جائیں یا باپ کو پکڑ لیں اور کہیں کہ ہم آپ کو مارنے نہیں دیں گے وغیرہ ۔ یاد رکھیے ! بچے جائز طریقوں سے اپنی ماں کو باپ کے ظُلم سے بچا سکتے ہیں مگر انہیں اپنے باپ کو اس طرح کی دھمکیاں دینے کی ہرگز اجازت نہیں کہ اگر ہماری ماں کو مارا تو سر پھوڑ دیں گے اور چھوڑیں گے نہیں وغیرہ وغیرہ۔ (قسط : ۱۱ : ماں باپ لڑیں تو اولاد کیا کرے؟ ، ص۲۶)
اگر والِد مِلنا جُلنا چھوڑ دے تو اَولاد کیا کرے ؟
امیرِ اہلِ سُنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے عرض کی گئی : اگر والِد صاحب دوسری شادی کر لیں اور پہلی زوجہ کی اَولاد سے مِلنا جُلنا چھوڑ دیں تو ایسی صورت میں اَولاد کیا کرے؟ ارشاد فرمایا : ایسی صورت میں پہلی زوجہ کی اَولاد صبر کرے اور اپنے والِد صاحب سے