Book Name:Meraj K Mojzaat 27 Rajab 1442

آسمان سے بھی نیچے ہے ، سیدی اعلیٰ حضرت  رحمۃ اللہ علیہ  فرماتے ہیں : زمین سے سِدْرَۃُ المنتہیٰ کا فاصلہ 50 ہزار سال کا رستہ ہے ، اس سے آگے مُسْتَویٰ ، اس کے بعد کو اللہ پاک جانے ، اس سے آگے عرش کے 70 حجابات ہیں ، ہر حجاب سے دوسرے حجاب تک 500 سال کا فاصلہ ہے ، ([1]) یہ کُل مِلا کر 35 ہزار سال کا فاصلہ ہوا ، 35 ہزار سال کا راستہ یہ ، 50 ہزار سال کا راستہ زمین سے سِدْرَۃُ المنتہیٰ تک ، 35 اور 50=85 ہزار سال کا فاصلہ ہوا ، پھر سِدْرَۃُ المنتہیٰ سے عرش کے حجابات تک کتنا فاصلہ یہ کوئی نہیں جانتا ، نیز حُضُور صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم عرش سے آگے کہاں تک تشریف لے کر گئے ، اس سے بھی کوئی واقف نہیں ، الغرض مِعْراج کے دولہا ، سرورِ انبیا صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم اتنے ہزاروں سال دور گئے بھی ، واپس بھی تشریف لے آئے اَوْر وقت ابھی کتنا گزرا تھا؟ چند سیکنڈ ، بستر مُبَارَک ابھی گرم تھا ، دروازے کی کُنڈی ابھی ہِل رہی تھی۔

تفصیل سے کی سیر مگر اِس پہ یہ طُرّہ

اِک پل میں یہ طے ہو گیا رستہ شبِ مِعْرَاج

زنجیر درِ پاک کی ہِلتی ہوئی پائی

اور   گرم   تھا   وہ   بستر   شبِ   مِعْرَاج([2])

ایک شاعِر نے یہاں بہت خوب صُورت بات کہی ، لکھتے ہیں :

رُک گئی ہے آج نبضِ جہاں

اُن کی ہستی نکل گئی ہو گی


 

 



[1]...ملفوظات اعلی حضرت ، صفحہ : 439۔

[2]...قبالۂ بخشش ،  صفحہ : 126۔