Book Name:imam Ghazali Ki Taleemat

کامِل کی رہنمائی کے بغیر اس راستے پر چلنا اور کامیابی حاصِل کرنا ممکن نہیں ، چنانچہ آپ شیخ ابوعلی فارمذی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  کی خدمت میں حاضِر ہوئے ، اپنی تمام علمیت ، مقام ومرتبہ وغیرہ پسِ پُشْت ڈالا اور خالی دِل ہو کر پیرِ کامِل کی اطاعت وفرمانبرداری میں مصروف ہو گئے۔ علاَّمہ تاج الدین سُبکی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : شیخ فَارْمَذِیْ  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  امام غزالی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  کو جن اَوْراد ووَظائِف ، عبادات ،  ریاضت ومجاہدے کا حکم دیتے ، آپ استقامت کے ساتھ اُس پر عمل کرتے ، یہاں تک کہ اللہ پاک نے آپ کو مقصُود تک پہنچا دیا۔ ([1])

وِلایت میں اعلی ، امامت میں بالا              مُجَدِّدِ ذیشاں ، امام غزالی

اے عاشقانِ اولیاء! اے امام غزالی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  کے چاہنے والو! غور کیجئے! امام غزالی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  جیسے ماہِر عالِمِ دین کو بھی راہِ طریقت میں کامیابی کے لئے پیر کی ضرورت ہے تو ہمیں کتنی ضرورت ہو گی؟  اللہ کریم پارہ 6 ، سورۂ مائدہ ، آیت : 35 میں ارشاد فرماتا ہے :

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ ابْتَغُوْۤا اِلَیْهِ الْوَسِیْلَةَ (پارہ6 ، سورۃالمائدۃ : 35)

ترجمہ کنز الایمان : اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اوراس کی طرف وسیلہ ڈھونڈو۔

حکیم الامت مُفسِّر قرآن ، مفتی احمد یار خان نعیمی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  اس آیت کے تحت فرماتے ہیں : ہر چیز کی تلاش کے لئے دروازے الگ ہیں ، ہر سودے کی جستجو کے لئے بازار دوکانیں جدا گانہ ہیں ، اس چیز کی تلاش میں ان دروازوں ، ان دوکانوں ، بازاروں میں جانا پڑتا ہے ، خُداتعالیٰ کو ڈھونڈو حضور  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  کے دروازے پراورحضور  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  کو ڈھونڈو حضراتِ اولیاء اللہ کے دروازوں پر۔ ([2]) مزید فرماتے ہیں : اس آیت


 

 



[1]   سِیَرُ اَعْلَامِ النُّبَلَاء، جلد:14، صفحہ:321ملخصًا۔

[2]   تفسیر نعیمی، پارہ:6،سورۂ مائدہ، تحت الآیۃ:35، جلد:6، صفحہ:402ملخصًا۔