Book Name:Aaqa Ki Ummat Se Muhabbat

راضی ہوجاؤ گے۔ [1]

                             تفسیر خزائن العرفان میں اس آیتِ مبارکہ کے تحت  لکھا ہے : اللہ  پاک کا اپنے حبیب ہم گناہ گاروں کے طبیب    صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  سے یہ وعدۂ کریمہ کرنا  تمام نعمتوں کو شامل ہے جو دنیا میں آپ کو عطا فرمائی گئیں اور یہ آیتِ کریمہ بہت واضح انداز میں اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ اللہ  پاک وہی کریگا جس میں رسول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  راضی ہوں اوراحادیث ِ شفاعت سے ثابت ہے کہ حضور نبیٔ کریم ، رَء ُوفُ الرَّحیم  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی  خوشی اس بات میں ہے کہ اُن کی اُمّت کے سب گنہگار بخش دیئے جائیں ۔ اس آیت اور احادیث سے  یقینی طور پر یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ  ہمارے آقا دوعالم کے داتا  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی شَفَاعَت مقبول اور آپ کی مرضی کے مطابق  آپ کی اُمّت کے گنہگار بخشے جائیں گے۔

سُبْحٰنَاللہ!میرے آقا مدینے والے مصطفےٰ   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا مرتبہ کتنا بلند ہے کہ جس ربِّ کریم کو راضی کرنے کے لئے تمام مُقَرَّبین تکلیفیں برداشت کرتے اور محنتیں اُٹھاتے ہیں وہی ربِّ کریم  ، شہنشاہ ِدوعالم محبوب ِ اعظم  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کو راضی کرنے کے لئے عطائے عام کرتا ہے۔ [2]

خدائے پاک کی چاہیں گے اگلے پچھلے خوشی                   خدائے پاک   خوشی  ان  کی   چاہتا   ہو  گا

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]     حدائق بخشش ، ۴۹

[2]     حکایتیں اور نصیحتیں ، ۲۵۵