Book Name:Imam Hussain Ki Ibadat
البتہ ذِلَّت والے کاموں میں انہیں ملازم رکھنا جائز نہیں۔(سادات کرام کی عظمت، ص۱۲)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
* اذان و اقامت کے درمیان وقفہ میں پڑھنے کی دُعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق”اذان و اقامت میں وقفہ میں پڑھنے کی دعا“یادکروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے:
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَسْئَلُکَ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَۃَفی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ
ترجمہ:الٰہی میں تجھ سے عافیّت مانگتا ہوں دنیا و آخرت کی۔
(ابن ماجہ،کتاب المناسک،باب:فضل الطواف،۳/۴۳۹،حدیث:۲۹۵۷)
(خزینۂ رحمت،ص۹۶،۹۵)
رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:اَلدُّعَاءُ لَایُرَدُّبَیْنَ الْاَذانِ وَالْاِقَامَۃِ یعنی اذان اور اقامت کے درمیان دعا رد نہیں کی جاتی۔صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی، یارسولَ اﷲ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!ہم کیادعا مانگا کریں؟ارشاد فرمایا:سَلُوا اللَّهَ العَافِيَةَ فِي الدُّنْيَا وَالآخِرَة یعنی اللہ پاک سے دنیا و آخرت میں عافیت کا سُوال کیا کرو۔
(ترمذی،احایث شتی،باب فی العفو العافیۃ(ت:تابع۱۳۱)،۵/۳۴۲،حدیث:۳۶۰۵)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
* اجتماعی غوروفکر کا طریقہ(72مَدَنی انعامات )
فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ: (آخرت کے معاملے میں) گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی