Book Name:Imam Hussain Ki Ibadat
حکیمُ الاُمّت حضرت مفتی احمد یارخان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہاس حدیثِ پاک کےتحت فرماتےہیں: قِیامت میں سب سےآرام میں وہ ہوگا،جوحُضور (صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ) کےساتھ رہےاورحُضور (صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)کی ہَمراہی نصیب ہونےکاذریعہ دُرود شریف کی کثرت ہے۔اس سےمعلوم ہوا! دُرُود شریف بہترین نیکی ہےکہ تمام نیکیوں سےجَنت ملتی ہےاوراس سےبَزمِ جَنّت کےدُولہا (صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)ملتے ہیں۔(مرآۃ المناجیح، ۲/۱۰۰)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!اللہ پاک کی رضا پانے اور ثواب کمانے کے لئے پہلے اَچّھی اَچّھی نیّتیں کر لیتے ہیں۔فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِیَّۃُ الْمُؤمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ‘‘ مسلمان کی نِیَّت اُس کے عمل سے بہتر ہے۔([1])
اہم نکتہ:نیک اورجائز کام میں جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ،اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
* علم دین حاصل کرنےکےلیےنگاہیں نیچی کئے توجہ سے بَیان سُنُوں گا۔* عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کے لیے جب تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا۔* صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ،اُذْکُرُوااللّٰـہ،تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہ وغیرہ سُن کر ثواب کمانے کےلئے بُلند آواز سے جواب دوں گا۔* اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گا ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد