Book Name:Imam Hussain Ki Ibadat
حضرت ابُو ذَر غِفاری رَضِیَ اللہُ عَنْہُ فرماتے ہیں:حضور پاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے مجھ سے ارشاد فرمایا:اے ابو ذر!تمہارا اس حال میں صُبح کرنا کہ تم نے اللہکریم کی کتاب سے ایک آیت سیکھی ہو،یہ تمہارےلئےسو(100)رکعتیں نفل پڑھنے سے بہتر ہے اور تمہارا اس حال میں صبح کرنا کہ تم نےعِلْم کا ایک باب سیکھا ہو،جس پرعمل کیا گیا ہو یا نہ کیا گیا ہو،تو یہ تمہارے لئے ہزار(1000)رکعت نوافل پڑھنے سے بہتر ہے۔
(ابن ماجہ، کتاب السنة، ۱/۱۴۲،حدیث:۲۱۹)
اَلْحَمْدُلِلّٰہ!کئی اسلامی بھائی مَدَنی مذاکرے کی بَرَکت سے اپنی گُناہوں بھری زِندگی سے توبہ کر چکےہیں۔لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم خود بھی ہر ہفتے ”مَدَنی مُذاکرہ“دیکھنے کو یقینی بنائیں اور دُوسر ے اسلامی بھائیوں کو بھی مدنی مُذاکرہ دیکھنے کی دعوت دیتے رہیں۔ہفتہ وارمَدَنی مذاکرے کے علاوہ مختلف مواقع پربھی مَدَنی مذاکروں کا سلسلہ ہوتاہے،مثلاًمُحَرَّمُ الْحَرَام کے 10مَدَنی مذاکرے،ماہِربیعُ الاوّل(بارہویں شریف)کے12مَدَنی مذاکرے،ماہِربیعُ الاخر(گیارہویں شریف)کے11مَدَنی مذاکرے،ماہِ رَمَضان میں روزانہ2مَدَنی مذاکرے،ماہِ ذُوالْحِجَّۃِ الْحَرام کے10 مَدَنی مذاکرے وغیرہ۔
آئیے!بطورِترغیب”مَدَنی مذاکرہ“سننےکی بَرَکت سے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وا بستہ ہونے والے شخص کا واقعہ سُنتے ہیں،چنانچہ
عشقِ مُصْطَفٰے سے دل روشن ہوگیا
پاکستان کے ایک اسلامی بھائی سُنّتوں سے دور فیشن کے نشے میں گم تھے، نئے فیشن والے لباس پہننا،فضولیات میں اپنے قیمتی لمحات ضائع کرنا ان کا معمول تھا۔ذِکْرِ الٰہی سے بالکل غافل ہوچکے تھے، نیکیوں بھری زندگی گزارنے کا ذہن کچھ یوں بنا کہ ایک بارانہیں’’مَدَنی مذاکرہ‘‘سُننے کی سعادت مل