Book Name:Imam Hussain Ki Ibadat
خصوصی اجازت سے ہوا۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ اس شعبے نے ہزاروں کتابیں علمائےکرام ، پروفیسرز،جامعات اور لائبریریز تک پہنچانے کی سعادت حاصل کی ہے۔ماہناموں کے ایڈیٹرزاوردیگرعُلَمائے کرام سے روابط کو مضبوط رکھتے ہوئے انہیں امیرِاَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اورالمدینۃ العلمیۃکی شائع ہونے والی کتب اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ روانہ کئے جاتے ہیں۔ اللہ کریم ”مجلسِ نشر و اشاعت“کو مزید ترقیاں عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اےعاشقانِ رسول!آئیے! ساداتِ کرام کی تعظیم کے بارے میں چند آداب سُننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے2فرامینِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سنتے ہیں:(1)فرمایا:جو میرے اَہلِ بَیْت(رَضِیَ اللہُ عَنْہُم)میں سے کسی کے ساتھ اچّھا سُلُوک کرےگا،میں قِیامت کے دن اِس کا بَدْلَہ اُسے عطا کروں گا۔(جامع صغیر،ص۵۳۳،حدیث:۸۸۲۱)(2)فرمایا:جو شخص حضرت عَبْدُالْمُطَّلِب کی اَوْلاد میں سے کسی کے ساتھ دُنیا میں بھلائی کرے اُس کا بدلہ دینا مجھ پر لازِم ہے جب وہ قِیامت کے دن مجھ سے مِلے گا۔(تاریخ بغداد،۱۰/ ۱۰۲،حدیث:۵۲۲۱)* ساداتِ کرام کی تعظیم فرض ہے اور اُن کی توہین حرام۔(کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب ،ص۲۷۷)* ساداتِ کرام کی تعظیم وتکریم کی اَصل وجہ یہی ہے کہ یہ حضرات نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے جسمِ اَطہر کا ٹکڑا ہیں۔(سادات کرام کی عظمت، ص۷) * مَدَنی آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی تعظیم وتوقیر میں سے یہ بھی ہے کہ وہ تمام چیزیں جو رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے نسبت رکھتی ہیں ان کی تعظیم کی جائے۔(اَلشِّفا،الباب الثالث فی تعظیم امرہ،فصل ومن اِعظامہٖ...الخ،