Dil Joi Kay Fazail

Book Name:Dil Joi Kay Fazail

2۔   فرمایا : بے شک مغفرت کو واجب کر دینے والی چیزوں میں سے تیرا اپنے مسلمان بھائی کا دل خوش کرنا بھی ہے۔

 (معجم اوسط ،  ۶ / ۱۲۹ ، حدیث : ۸۲۴۵)

3۔   فرمایا :  مَنْ سَرَّ مُؤْمِنًا فَقَدْسَرَّاللہَ یعنی جس نےکسی مسلمان کوخوش کیااس نےاللہ پاک کو راضی کیا۔

(حلية الاولياء ، ہارون بن رئاب الاسدی ، ۳ / ۶۶ ، حديث :  ۳۱۸۸  ، کتاب المجروحين لابن حبان  ، ۲ / ۲۹۷ ،  رقم : ۹۷۷)

4۔   فرمایا : جو شخص  کسی مسلمان کا دل خوش کرتا ہےتواللہ پاک اُس خوشی سے ایک فرشتہ پیدا فرماتا ہے۔ جو اللہ پاک کی عبادت اور اس کے ایک ہونے کا بیان کرتارہتا ہے۔ جب وہ آدمی مرنے کے بعد اپنی قبر میں پہنچتا ہے تو وہ فرشتہ اُس کےپاس آکر کہتاہے : کیا تم مجھےجانتے ہو؟آدمی کہتا ہے : تم کون ہو؟وہ کہتا ہے : میں وہ خوشی ہوں جوتُونےفُلاں بندےکےدل میں داخل کی تھی اور آج میں تیرا دل بہلاکر پریشانی دورکروں گا ، میں تجھےتیری حُجَّت یاد دلاؤں  گا ، میں قبر کے فرشتوں کےجواب میں  تجھےحق  پرثابت قدم رکھوں گا ، میں قیامت کے دن تیرے ساتھ ہوں گا ، ربِّ کریم  کی بارگاہ میں تیری شفاعت کروں گا اورجنت میں تیرامقام دکھاؤں گا۔

(موسوعة ابن ابی الدنیا ،  قضاء الحوائج ، ۴ / ۲۱۳ ،  حدیث :  ۱۱۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

                             پىارے پىارے اسلامى بھائىو! معلوم ہوا!دل جوئی کرنا اور دوسروں کے دلوں میں خوشی داخل کرنا ایسا کام ہے کہ جس سے اللہ پاک اپنے بندے کو مشکلات سے بچانے کے اسباب پیدا فرما دیتا ہے۔ آئیے! دل جوئی سے مُتَعلِّق بزرگوں کے کچھ اقوال بھی سنتے ہیں :