Dil Joi Kay Fazail

Book Name:Dil Joi Kay Fazail

               پىارے پىارے اسلامى بھائىو!ہم دل جوئی سے مُتَعلِّق سُن رہےتھے ، یقیناً  شرعی احکام کے مطابق عاشقانِ رسول کی دل جوئی ایک بہت ہی اچھا کام ہے۔ * عاشقانِ رسول کی دل جوئی سے تعلقات مضبوط ہوتے ہیں ، *  ناراضیاں ختم ہوتی ہیں ، * محبتوں میں اضافہ ہوتا ہے ، * بیگانوں کو بھی اپنا بنالیتی ہے۔ * معاشرے میں خوشگوار فضا قائم ہوتی ہے۔ * شرعی احکام کے مطابق عاشقانِ رسول کی دل جوئی جنت میں لے جانے والا کام ہے ، * دنیا بہتر ہوتی ہے ، * قبر بھی سنور سکتی ہے ، *  آخرت میں بھی کامیابیاں دلاسکتی ہے ، * عاشقانِ رسول کی دل جوئی کرنے والا لوگوں کا پیارا بن جاتا ہے۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ *  یقیناً شرعی احکامات کے مطابق عاشقانِ رسول کی دل جوئی کرنے والا اللہ  پاک اور اس کے پیارے رسول   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی رضا پانے میں کامیاب ہو سکتاہے۔ اس لیے دل جوئی کی عادت(Habit) بنانی چاہیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

دل جوئی کےطریقے اور فضائل

                             اےعاشقانِ رسول!کئی ایسے کام ہیں جو اچھی نِیَّت ہونے کی صورت میں دل جوئی میں شمار ہو سکتے ہیں ، آئیے! ایسے چند کام اور احادیثِ طیبہ کی روشنی میں ان کے فضائل سنتے ہیں :

 * مریض کی عیادت ایک ایسا کام ہے جو دل جوئی کا بہترین ذریعہ ہے۔ عیادت کرنے کی دو فضیلتیں سنئے : (1)ارشادفرمایا : جو کسی مریض کی عیادت کرتاہے تو ایک اعلان کرنے والا اسے مخاطب کر کے کہتاہے : خوش ہو جا کیونکہ تیرا یہ چلنا مبارک ہے اور تُو نے جنّت میں اپنا ٹھکانہ بنالیا ہے۔  

(تر مذی  ، کتاب البر والصلۃ  ،  باب ماجاء فی زیارۃ الاخوان  ، ۳ / ۴۰۶ ، حدیث : ۲۰۱۵)

(2) ارشادفرمایا : جس نے مریض کی عیادت کی ، جب تک وہ بیٹھ نہ جائے دریائے رحمت میں غو طے