Dil Joi Kay Fazail

Book Name:Dil Joi Kay Fazail

چکے ہوتے ہیں۔ لہٰذا اگر ہم عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کا مدنی کام کرنا اور بڑھانا چاہتے ہیں۔ تو اگر ہم مدرسۃ المدینہ بالغان ، مَدَنی درس ، چوک درس کو آباد کرنا چاہتے ہیں ، اگر ہم سنتوں بھرے اجتماعات اور مدنی مذاکروں میں اسلامی بھائیوں کی تعداد کو بڑھانا چاہتے ہیں تو ہمیں چاہئے کہ  ہم اپنے مزاج میں نرمی پیدا کریں اور نرمی کی عادت اپنانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کو مضبوطی کے ساتھ تھامے رہیں۔

مجلسِ طبی علاج

اَلْحَمْدُللہ!عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی دُنیا بھرمیں سنتوں کی دھومیں مچانے کے لئے 108سے زائدشُعْبہ جات میں دِینِ اسلام کا پَیغام عام کررہی ہے ، انہی شعبوں میں سے ایک شعبہ “ مجلسِ طبی علاج “ بھی ہے۔ اس شعبے کے تحت  دعوت اسلامی کے مستقل اجیروں کو طبی علاج کی سہولت دی جاتی ہے۔ جس میں او پی ڈی(کلینک / ہسپتال میں ڈاکٹر کو دکھانا)اور آئی پی ڈی (اسپتال میں داخلہ)کے حوالے سے تمام مستقل اجیروں کوڈاکٹر کی فیس ، دوائیں اور لیبارٹری کے اخراجات کی ادائیگی طبی علاج پالیسی کے مطابق کی جاتی ہے ، اس کے علاوہ  ایمرجنسی اور ایکسیڈنٹ وغیرہ  کی صورت میں مجلس50 فیصد ادائیگی(پالیسی کے مطابق )  بھی کرتی ہے۔ اب یہ سہولت اجیروں  کو آن لائن  دی جارہی ہےتاکہ بروقت ادائیگی کا نظام بنایا جا سکتا ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہاس شعبےکے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم  اسپتال کے ذریعے ماہانہ او ، پی ، ڈی میں تقریباً 3000 ہزارمریضوں کاعلاج کیا جاتا ہےجس میں  ہزاروں روپے کے ماہانہ اخراجات ہوتے ہیں۔ فیضانِ مدینہ کراچی کے اسپتال کے  کم و بیش ماہانہ 5 لاکھ اورمجلس طبی علاج کے کم و بیش ماہانہ 25 لاکھ اخراجات ہورہے ہیں۔ ربِّ کریم “ مجلسِ طبّی