Book Name:Dil Joi Kay Fazail
ہے۔ اُس دَرخت کی شاخیں موتیوں کی ، تنے سونے کے اور پَتے زَبَرجَد کے ہیں۔ اُس دَرخت کا پَھل صِرف وُہی کھاسکے گا جو رسولِ پاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پرکثرت سے دُرُودِپاک پڑھے گا۔ (الحاوی للفتاوی ، ۲ / ۴۸)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!اللہ پاک کی رضا پانے اور ثواب کمانے کے لئے پہلے اَچّھی اَچّھی نیّتیں کر لیتے ہیں۔ فَرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِیَّۃُ الْمُؤمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ‘‘مسلمان کی نِیَّت اُس کے عمل سے بہتر ہے۔([1])
اہم نکتہ:نیک اورجائز کام میں جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
* علم دین حاصل کرنےکےلیےنگاہیں نیچی کئے توجہ سے بَیان سُنُوں گا۔ * عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کے لیے جب تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا۔ * صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ، اُذْکُرُوا اللّٰـہ ، تُوبُوْااِلَی اللّٰـہ وغیرہ سُن کر ثواب کمانے کےلئے بُلند آواز سے جواب دوں گا۔ * اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گا ۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارےپیارےاسلامی بھائیو!دینِ اِسلام ایک امن پسند ، سچا ، پیارا ، کامل مذہب ہے ، دین ِاِسلام اپنی لاجواب خوبیوں کےسبب ہمیشہ ہر دورمیں غالب رہاہے اورغالب ہی رہےگا ، دینِ اسلام نے