Book Name:Dil Joi Kay Fazail
علاج “ کو مزید برکتیں عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
انگوٹھی پہننے کی سنتیں اورمسائل
اےعاشقانِ رسول!بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے اَمِیْرِ اَہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رِسالے’’163 مَدَنی پُھول‘‘سے انگوٹھی پہننے کی چند سُنّتیں اور آداب سُنتے ہیں۔ * مرد کو سونے کی اَنگوٹھی پہننا حرام ہے۔ رحمتِ عالم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے سونے کی اَنگوٹھی پہننے سے منع فرمایا۔ (بخاری ، ۴ / ۶۷ ، حدیث : ۶۳۸۵)* (نابالِغ) لڑکے کو سونے چاندی کا زَیور پہنانا حرام ہے اور جس نے پہنایا وہ گنہگار ہوگا۔ (بہارِ شریعت ، ۳ / ۴۲۸ ، دُرِّمُختارو رَدُّالْمُحتار ، ۹ / ۵۹۸) ، * لوہے کی اَنگوٹھی دوزخیوں کا زیور ہے۔ (ترمذی ، ۳ / ۳۰۵ ، حدیث : ۱۷۹۲)
انگوٹھی پہننے کی بقیہ سنّتیں اورمسائل تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے ، لہٰذا ان کو جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاِجْتِماع میں
پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں