Dil Joi Kay Fazail

Book Name:Dil Joi Kay Fazail

حدیث معاذ بن جبل ، ۸ / ۲۶۶ ، حدیث : ۲۲۱۹۳ملتقطاً)

*   ارشادفرمایا : مؤمن اس وقت تک اپنےدِین میں رہتاہے ، جب تک اپنے مسلمان بھائی کی خیر خواہی چاہتا ہے اور جب اس کی خیرخواہی سےالگ ہو جاتاہےتواس سےتوفیق کی نعمت چھین لی جاتی ہے۔

(فردوس الاخبارللدیلمی ، باب اللام الف ، ۲ / ۴۲۹ ،  حدیث : ۷۷۲۲)

 صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

مَدَنی انعام نمبر53 کی ترغیب

               پیارے پیارےاسلامی بھائیو!مسلمانوں کی دل جوئی اور دیگراچھی خوبیوں والا بننےکےلئےعاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے  مَدَنی ماحول سےوابستہ رہتے ہوئے مَدَنی انعامات پر عمل کرنا شروع کردیجئے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ امیراہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جو ہمیں72 مَدَنی انعامات کا تحفہ عطا فرمایا ہے اس میں بھی اس بات کی ترغیب دلائی ہے ، چنانچہ مَدَنی انعام نمبر53 ہے : ’’کیا آپ نے اس ہفتے کم ازکم ایک مریض یا دکھیارے کے گھر یا اسپتال جاکر سنت کے مطابق غمخواری کی؟ اور اس کو تحفہ(خواہ مکتبۃ المدینہ کا شائع کردہ رسالہ یا پمفلٹ) پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اورادِ عطّاریہ کے استعمال کا مشورہ دیا؟‘‘

                             اللہ کریم ہم سب کو مَدَنی انعامات پر عمل کرتے ہوئے روزانہ اپنامحاسبہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

دل جوئی کے فوائد