Book Name:Hazrt e Abduallah Bin Mubbarak Or Ulama ki Khidmat

کسی بات میں تمہاری اِمداددرکار ہو تو اِس کا م میں اُن کی مدد کرنا ، اُنہیں سلام کرنا ، اُن کی ملاقات کو جانا ، اُن کے پاس اُٹھنا بیٹھنا ، اُن سے بات چیت کرنا ، اُن کے ساتھ لُطف و مہربانی سے پیش آنا۔ ٭محارم رشتے داروں سے ناغہ دے کر ملتی رہے یعنی ایک دن ملنے کو جائے دوسرے دن نہ جائے کہ اِس  طرح کرنے سے مَحَبَّت و اُلفت زیادہ ہوتی ہے ، بلکہ قَرابَت داروں سے جُمعہ جُمعہ ملتی رہے یا مہینے میں ایک بار۔ ٭حق اور جائز باتوں میں قبیلے اور خاندان والوں کو مُتَّحد ہونا چاہئے یعنی اگر رشتے دار حق پر ہوں تو دوسروں سے مقابَلہ اور اِظہارِ حق میں سب مُتَّحِد ہو کر کام کریں۔ ٭رشتے دار حاجت پیش کرے تو ردّ کرد ینا گناہ ہے ، جب اپنا کوئی رشتے دار کوئی حاجت پیش کرے تو اُس کی حاجت روائی کرے ، اس کو رَد کردینا رِشتہ توڑنا ہے۔ ([1])

        طرح طرح کی ہزاروں سنّتیں سیکھنےکےلئےمکتبۃُ المدینہ کی دوکُتُب ، بہارِ شریعت حصّہ16(312صفحات)اور 120صَفَحات کی کتاب “ سنّتیں اور آداب “ اوراَمیرِاَہلِ سنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےدورسالے101مَدَنی پھول “ اور “ 163مَدَنی پھول “ ہدِیّۃً حاصِل کیجئےاورپڑھئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد



[1]     کتاب الدرر الحکام ، ۱ / ۳۲۳