Book Name:Hazrt e Abduallah Bin Mubbarak Or Ulama ki Khidmat

حضور   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ    جانتے ہیں

پیاری پیاری اسلامی بہنو!آپ نے سنا کہ ہمارے غیب دان آقا ، جنابِ احمدِ مجتبیٰ   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ   نےکس طرح غیب کی خبر دیتے ہوئے بَیْتُ المقدس کی نشانیاں  بھی بتائیں اور دوسرے ملکوں سے تجارت کر کے واپس آنے والے قافلوں  کے  آنے کا وقت بھی بتادیا اور اُن کے مقام کی بھی خبر دے دی ، یقیناً اللہپاک نے پیارے آقا ، مکی مَدَنی مصطفےٰ   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ   کو اس رات خُصوصی عظمتوں سے نوازا ، ہمیں چاہئے کہ ہم ہر دم نہ صرف حضورِ اکرم ، نورِ مجسم   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ   کی عظمتوں کاذکرکرتی رہیں بلکہ آپ   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ   سے اپنی سچی مَحَبَّت کے اظہار کیلئے سنّتوں پر خُوب خُوب عمل ، گناہوں سے نفرت اور نیک اعمال کی کثرت کرتی ہوئی  اپنی بقیہ زندگی بسر کریں۔ یاد رہے! معراج کی رات پیارے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے جنّت میں جہاں مطیع وفرمانبردار بندوں پر ہونے والے انعاماتِ الٰہیہ کا مُشَاہَدہ فرمایا وہیں جہنّم میں نافرمانوں کو قہرِ الٰہی میں گِرِفتار بھی دیکھا ، جو اپنے گناہوں کے سبب انتہائی دردناک عذابات میں مبتلا تھے ، آئیے !عبرت کیلئے ان میں سے چند عذابوں كے مُتَعَلِّق سنتی ہیں ، چنانچہ 

اپنا ہی گوشت کھانے والے لوگ

مِعْراج کی رات نبیِ کریمصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا گزر کچھ ایسے لوگوں پر ہوا جن پر کچھ اَفراد مُقَرَّر تھے ، اِن میں سے بعض افراد نے اُن لوگوں کے جبڑے کھول رکھے تھے اور بعض دوسرے اَفراد اُن کا گوشت کاٹتے اور خون کے ساتھ ہی اُن کے منہ میں دھکیل