Book Name:Jannat ke Qeemat

سرکار ِنامدار ، دو عالم کے مالک ومختار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : اللہ پاک سے ڈرو اور مخلوق میں صُلْح کرواؤ، کیونکہ اللہ پاک بھی برو زِ قِیامت مسلمانوں میں صُلْح کروائے گا۔(اَلْمُسْتَدْرَک لِلْحاکِم ج۵ ص ۷۹۵ حدیث ۸۷۵۸)

بِلا حساب ہو جنّت میں داخلہ یاربّ                    پڑوس خُلْد میں سَرْوَر کا ہوعطا یاربّ

(وسائلِ بخشش مُرمَّم، ص۸۲)

اےعاشقانِ رسول!بیان کردہ حدیثِ پاک کے ضمن میں کئی مدنی پھول موجود ہیں:

(1)پہلی بات یہ معلوم ہوئی کہ قیامت ابھی قائم نہیں ہوئی،میدانِ محشر کے معاملات،بندوں کے حساب و کتاب اور جزا و سزا کے فیصلے کا وقت ابھی آنا باقی ہے،مگر قربان جائیے!نگاہِ مُصْطَفٰے،علومِ مصطفٰے اوربالخصوص عِلْمِ غیبِ مُصْطَفٰے کی شان و عظمت پر!ربِّ کریم کی عطا سے غیب کی خبریں دینے والے مکّی مَدَنی مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے قیامت سے پہلے ہی قیامت میں ہونے والے  واقعات کو نہ صرف ملاحظہ فرمالیا بلکہ صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے سامنے اس کا اظہار بھی فرمایا۔

تم کو علمِ غیب مولا نے عطا فرما دیا

کر دیا ہر جا پہ حاضر اور ناظر یانبی!

(وسائلِ بخشش مُرمَّم، ص۳۷۸)

(2)دوسری بات یہ کہ بندوں کے حقوق کا معاملہ بہت نازک ہے کہ میدانِ مَحْشَر میں ایک بندہ اپنا حق طلب کرنےکے لئے دوسرے بندے کے خلاف بارگاہِ