Book Name:Jannat ke Qeemat

سنت کی فضیلت،چند سنتیں اور آداب بیان کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں۔

تاجدارِحرم،نبیِّ محترم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمان جنت نشان ہے:جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنت میں میرے ساتھ ہوگا۔([1])

سُنتیں عام کریں دین کا ہم کام کریں

نیک ہوجائیں مسلمان مدینے والے

خوشبو  کی سنتیں اور آداب

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!خوشبو کی سنتیں اور آداب  کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے:(1)فرمایا:مجھے تمہاری دنیا میں سے تین چیزیں محبوب ہیں: خوشبو ،عورتیں اور میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز بنائی گئی۔([2])  (2) فرمایا:چار چیزیں نبیوں کی سُنّت میں داخل ہیں:نکاح،مسواک،حیااورخوشبو لگانا۔ ([3])٭آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم خوشبوکا تحفہ رد نہیں فرماتے۔([4])٭ نمازِ جمعہ کے ليے خوشبو لگانا مستحب ہے([5])٭نَماز میں ربّ سے مُناجات ہے تو اس کے لئے زینت کرناعطر لگانا


 

 



[1] مشکاۃ،کتاب الایمان، باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،۱/ ۵۵،حدیث: ۱۷۵

[2]نسائی، کتاب عشرۃ النسآء، باب حب النسآء،ص۶۴۴،حدیث:۳۹۴۵

[3] مشکاۃ، کتاب الطہارۃ،باب السواک،۱/۸۸، حدیث:۳۸۲

[4] سنتیں اور آداب ،ص۸۵

[5] بہار شریعت ۱/۷۷۴،حصہ ۴ملخصاً