Book Name:Jannat ke Qeemat

الگ  ہونا ہے۔

جنت میں کون جائے گا؟

اللہ پاک کے فضل سے جنت میں وہ جائے گا جس نے اللہ کریم کو راضی کیا ہوگا، اللہ پاک کے فضل سے جنت میں وہ جائے گا جو رسولِ پاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سنتوں کا دیوانہ ہوگا،جنت میں وہ جائے گا جس نے نیک اعمال کئے ہوں گے، اللہ پاک کے فضل سے جنت میں وہ جائے گا جس کا دل محبتِ صحابہ و اہلِ بیت رَضِیَ اللہُ عَنْہُم اجمعین سے معمور ہوگا، اللہ پاک کے فضل سے جنت میں وہ جائے گا جسے اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن سے سچی عقیدت و محبت ہوگی، اللہ پاک کے فضل سے جنت میں وہ جائے گا جس کے دل میں خوفِ خدا ہوگا، اللہ پاک کے فضل سے جنت میں وہ جائے گا جس نے اپنے اعضاء کو گناہوں سے بچایا ہوگا، اللہ پاک کے فضل سے جنت میں وہ جائے گا جس نے شریعت کے احکام کی بجا آوری کی ہوگی، اللہ پاک کے فضل سے جنت میں وہ جائے گا جس نے اللہ کریم اور بندوں کے حقوق ادا کئے ہوں گے۔

نماز کی اَہَمِّیَّت

جنت میں لے جانے اعمال میں سے ایک اہم ترین عمل پانچ وقت کی نماز ادا کرنا بھی ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ٭ نَماز ایک عَظِیْم عِبادَت ہے،٭نماز جنَّت میں لے جانے والا عمل ہے،٭نَماز مومن کے لئے بہترین عمل ہے ،٭نماز نُور ہے،٭ دو رَکْعت نماز دنیا اور جو کچھ اس میں ہے سب سے بہتر ہے،٭نماز اللہ پاک کے نزدیک پسندیدہ