Book Name:Jannat ke Qeemat

محاسبہ کرنا اب اور بھی آسان ہوگیا ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی کیمجلس آئی ٹی(I.T) نےایک ایپ(App) بنام مدنی انعامات لاؤنچ کی ہے۔ اس کے ذریعے آپ جب چاہیں اپنے موبائل کی مدد سے روزانہ محاسبہ کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پچھلے مہینوں کے مدنی انعامات کی کارکردگی دیکھنے کی سہولت بھی اس ایپ میں موجود ہے۔ مدنی انعامات پر عمل میں کتنی بہتری آئی اسے بھی ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔ آج ہی اپنے موبائل میں یہ ایپ(App) انسٹال کریں اور مدنی انعامات پر عمل کرکے اپنی آخرت کو بہتر بنائیں۔

عَلَی الْحَبِیْب!                                 صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

ترکِ جنت ترکِ دنیا سے زیادہ مشکل ہے

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ہم  جنت میں لے جانے والے اعمال کے متعلق سُن رہے تھے۔یاد رکھئے!زندگی گزارنے کے لئے ہم دُنیاوی معاملات سے  جڑے ہوئے ہیں مگر ہم میں اور اللہ پاک کے نیک بندوں میں فرق ہے، حالانکہ وہ بھی کھاتے پیتے تھے اور ہم بھی کھاتے پیتے ہیں،وہ بھی سوتے تھے اور ہم بھی،وہ بھی نکاح کرتے تھے اور ہم بھی۔ لیکن وہ یہ سب کام اللہ  پاک کی رضا کے لیے ، اچھی نیتوں کے ساتھ کرتے تھے اور ہم  صرف اپنی دنیا بنانے کے لیے کرتے ہیں۔ان کے یہ سب کام آخرت کے کام تھے اور ہمارے یہ سب کام دنیا کے کام ہیں۔ یاد رہے کہ  یہ دنیاوی معاملات ، دین سے الگ نہیں مگر ان ہی کو سب کچھ سمجھ لینا، یہ ضرور دینی تعلیمات سے