Book Name:Jannat ke Qeemat

نِیَّت اُس کے عَمَل سے بہتر ہے۔([1])

مسئلہ:نیک اور جائز کام میں جتنی اچھی نیتیں زیادہ اتنا ثواب بھی زیادہ ۔

بَیان سُننے کی نیّتیں

٭اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ اوّل تا آخر بیان سنئے ٭پوری توجہ کےساتھ بیان سننے کی نیّت کیجئے، ٭ادب کے ساتھ بیٹھنے کی نیّت کیجئے٭اگر آپ کے پاس قلم(Pen/Pencil)، ڈائری ہے تو اَہَمّ نکات نوٹ کرنے کی بھی نیّت کر لیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آج کے ہمارے بیان کا موضوع ہے”جنت کی قیمت“جنتی محلات کسے ملیں گے؟صُلْحُ کے بارے میں آیتِ مبارکہ اور فرامینِ رسول،جنت کی جھلکیاں،روٹھا ہوا شخص کیسے مانا،نیکی کی دعوت دینے کے فائدے، سرمایہ دار اللہ والا کیسے بنا،جنت میں کون کون جائے گا،اللہ والوں کی نماز سے مَحَبَّت کے واقعات اور اس کے علاوہ کئی مدنی پھول بیان کئے جائیں گے۔اے کاش!ہمیں سارا بیان  اچھی  اچھی نیتوں کےساتھ سننا نصیب ہوجائے۔آمین

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

اللہ پاک  صُلْحُ کروائے گا


 

 



[1] معجم کبیر، ۶/۱۸۵،حدیث:۵۹۴۲