Book Name:Jannat ke Qeemat

عمل ہے،٭ نَماز میں ہر سجدے کے بدلے ایک نیکی لکھی جاتی ہے،٭ایک گُناہ مِٹایا جاتا اور ایک دَرَجہ بُلند کیا جاتا ہے، ٭نَماز سے گُناہ جھڑتے ہیں،٭ نماز پڑھنے والے  کو پُورا پُورا بدلہ دیا جائے گا،چنانچہ

نماز جنت میں داخلے کا ایک سبب ہے

میٹھے نبی،مکی مَدَنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:اللّٰہ پاک نے بندوں پر پانچ نمازیں فرض فرمائی ہیں جس نے انہیں ادا کیا اور ان کے حق کو معمولی جانتے ہوئے ان میں سے کسی کو ضائع نہ کیا تو اللّٰہ پاک کے ذمّۂ کرم پر اس کے لئے وعدہ ہے کہ وہ اسے جنت میں داخل کردے اور جس نے انہیں ادا نہ کیا اس کے لئے اللّٰہ کریم کے ذمّۂ کرم پر عہد نہیں ، چاہے اسے عذاب دے چاہے جنت میں داخل فرمائے۔([1])

ایک اور مقام پرارشاد فرمایا:جو شخص صبح و شام مسجد میں جائے تو جتنی مرتبہ بھی جائے گا،اللہ پاک اُس کے لئے جنّت میں مہمانی تیّار فرمائے گا۔ ([2])

نمازوں میں مجھے ہرگز نہ ہو سستی کبھی آقا

پڑھوں پانچوں نمازیں باجماعت یارسولَ اللہ

(وسائلِ بخشش مُرمَّم، ص۳۳۱)

سُنّت کی فضیلت

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! بیان کواختتام کی طرف لاتے ہوئے


 

 



[1] ابوداود، کتاب الوتر، باب فیمن لم یوتر، ۲/۸۹، حدیث: ۱۴۲۰

[2] مسلم،کتاب المساجد... الخ، باب المشي الی الصلاۃ... الخ،   ص ۲۶۳،حدیث۱۵۲۴