Book Name:Jannat ke Qeemat

سمجھوتہ کر لیں کہ اسلام میں صُلْحُ کی بڑی اہمیت ہے، اس لیے ہم نے بچوں کی مان لی۔  ایسی صُلْحُ ناجائز و حرام اورجہنم میں لے جانے والا کام ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

صلح کے فوائد

اللہ پاک ہمیں شریعت کے تقاضوں کے مطابق صلح کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔یادرکھئے!صُلْحُ کرنا ایک اچھا کام ہے۔صُلْحُ  سے اللہ پاک اور اس کے رسول کی رِضا ملتی ہے۔ صُلْحُسے قبر کے مراحل آسان ہوجاتےہیں۔ صُلْحُ سے آخرت کی منازل آسان ہوجاتی ہیں۔صُلْحُسے بندہ جنت کے قریب ہو جاتا ہے۔ صُلْحُ سے بندہ جہنم سے دُور ہو جاتا ہے۔ صُلْحُ سے لوگوں کی نظروں میں عزت  و  وقار میں اضافہ ہوتا ہے۔ صُلْحُ سے بندے کی نیک نامی ہوتی ہے۔صُلْحُسے محبتیں پروان چڑھتی ہیں۔ صُلْحُ سے نفرتوں کا خاتمہ ہوتا ہے۔ صُلْحُ سے شیطان ذلیل و رُسوا ہوتا ہے۔صُلْحُ سے روٹھے ہوئے خاندانوں  کی ناراضیاں دُور ہوتی ہیں۔ صُلْحُ سے رِشتہ داروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے  کا جذبہ ملتا ہے۔ صُلْحُ سے سکون اور قرار نصیب ہوتا ہے۔ صُلْحُ سے بے چینی اور بے سکونی کا خاتمہ ہوتا ہے۔ صُلْحُ سے ٹینشن اور ڈِپریشن کا خاتمہ ہوتا ہے۔ الغرض صُلْحُ کے بے شمار فوائد ہیں۔

افسوس کہ اتنے فوائد ہونے کے باوجود کچھ لوگ صُلْحُ سے کتراتے اور دُوریاں بڑھاتے ہیں۔ یقیناً اس کی بنیادی وجہ علمِ دِین سے دُوری ہے۔ ایسے موقع پر شیطان بھی اپنا جال بچھاکر لوگوں کو صلح کرنے سے دُور کرتا اور دُشمنیوں کے سلسلے برقرار