Book Name:Jannat ke Qeemat

مُستَحب ہے۔([1]) ٭آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہمیشہ عمدہ خوشبو استعمال کرتے اور اسی کی دو سرے لوگو ں کو بھی تلقین فرماتے ۔([2]) ٭ناخوشگوار بو یعنی بد بو آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ

وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ناپسند فرماتے ۔([3]) ٭مَردوں کو اپنے لباس پر ایسی خوشبو استعمال کرنی چاہيے جس کی خوشبو پھیلے مگر رنگ کے دھبے وغیرہ نظر نہ آئیں۔([4])  ٭سرکار ِمدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی عادتِ کریمہ تھی کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم’’مشک‘‘سرِ اقد س کےمقدس بالوں اور داڑھی مبارک میں لگاتے۔([5]) ٭ائیر فر یشنرکے استعمال سے اجتناب کرنا چاہيے ۔([6])

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی دو کُتُب،بہارِ شریعت حصّہ 16(312صفحات) اور 120 صَفْحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“ اور امیرِ اہلسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دو رسالے 101 مَدَنی پھول“اور ”163 مَدَنی پھول “ھدِيَّةً طلب کیجئے اور پڑھئے۔سُنّتوں کی تَرْبِیَت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ چلنا بھی ہے۔

لُوٹنے رَحمتیں قافِلے میں چلو                       سیکھنے سُنّتیں قافِلے میں چلو

(وسائلِ بخشش مُرمَّم،ص۶۶۹)


 

 



[1] نیکی کی دعوت ،ص۲۰۷

[2] سنتیں اور آداب ،ص۸۳

[3]سنتیں اور آداب ،ص۸۳

[4]سنتیں اور آداب ،ص۸۵

[5]سنتیں اور آداب ،ص۸۳

[6]سنتیں اور آداب ،ص۸۴