Book Name:Isteqmat Kamyabi Ka Raaz Hai

مصیبتوں کی کالی کالی گھٹاؤں سے بالکل نہ گھبرایا،خُداو مصطَفٰے  سے سچی  محبت کرنے والا دنیاکی آفتوں کو بالکل خاطر میں نہ لایا۔ بلکہ اس راہ میں پہنچنےوالی ہرمصیبت کا خوش دلی کےساتھ خیرمَقْدَم کیا،دنیا کےمال اورحُسن و جمال کالالچ بھی آپ  کی استقامت  میں  کوئی کمی  نہ لا سکا،حتی کہ  آپ نےاسلام کی خاطر دنیاوی  راحتوں  پرٹھوکر ماری اور بادشاہ کو عشق و محبّت سے بھر اایسا خوبصورت جواب دیاکہ ”یہ تو ایک جان ہے،اگر میرےجسم  کےہر ہر حصےمیں ایک ایک جان ہوتی تو بھی اس کو  راہِ خدا میں قربان کردیتا“جسے سُن کربادشاہ بھی حیران وپریشان رہ گیا۔

            پیارے پیارےا سلامی بھائیو!آپ نے سناکہ ان  اللہوالوں کو دِین و ایمان  پر کیسی اِستقامت حاصل تھی ،لہٰذاہمیں بھی اُن کاموں میں  اِستقامت حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، جن میں اللہ پاک اوررسولِ کریمصَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی رِضا ہو،٭اُن کاموں میں اِستقامت حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئےجس میں دنیاوآخرت کی بھلائی ہو،٭اِستقامت اُن کاموں میں    حاصل کرنے کی کوشش  کر نی چاہیے،جن میں دینِ اسلام کی سر بلندی ہو،٭اِستقامت اُن کاموں میں حاصل کرنے کی کوشش  کرنی چاہئے کہ جس میں دُنیا میں آنے کا مقصد حاصل ہو سکے،٭اِستقامت اُن کاموں میں حاصل کرنے کی کوشش  کرنی چاہیے،جن میں مُلک و مِلَّت کا فائدہ ہو، ٭اِستقامت اُن کاموں میں حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ،جو سنّتوں کے پھیلانے کا سبب بنیں۔ ٭اِستقامت اُن کاموں میں  حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے جو نیکیوں کی طرف لے جانےوالے ہوں،٭اِستقامت اُن کاموں میں  حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیےجو  مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے کا سبب بنیں، ٭اِستقامت اُن کاموں میں  حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے  جو  ہمارے ایمان  کومضبوط کریں،